Today News
کراچی: مغربی سسٹم کے باعث سندھ بھر میں آج بارش کا امکان
مغربی سسٹم کے باعث سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے جب کہ مغربی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جب کہ لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی جب کہ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Today News
ننھے وی لاگر کی گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل
ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی جانب سے کراچی سے واپسی پر اپنے گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
شیراز اور مسکان پاکستان کے چائلڈ وی لاگرز ہیں جو اپنی سادہ اور خالص کانٹینٹ کی وجہ سے کافی مشہورہیں جب کہ انہوں نے اپنی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کر کے لوگوں کے دل جیتے۔
بہن بھائی کی یہ جوڑی نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن بھی شریک ہوتی ہے اور اس سال بھی وہ پروگرام کے لیے کراچی میں موجود تھے جو عید منانے واپس اپنے گاؤں پہنچ چکے ہیں۔
شیراز اور مسکان ہمیشہ اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے پر یقین رکھتے ہیں، وہ اکثر فلاحی کام کرتے ہیں اور اپنی کامیابی کو صرف اپنے تک محدود نہیں رکھتے۔
اس بار بھی وہ کراچی سے اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لے کر گئے، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی بکھر گئی۔
سوشل میڈیا پر صارفین ان کی سادگی اور عاجزی کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ’انہوں نے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لائی، انہوں نے دل جیت لیے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ شہرت کے باوجود اپنی حقیقت اور جڑوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت خوبصورت ہے کہ انہوں نے دوسرے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔
Today News
صدرِ مملکت، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا صلہ ہے جبکہ عید نئی روحانی زندگی کے آغاز کا پیغام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کی تربیت کو عملی زندگی میں برقرار رکھنا کامیابی ہے اور ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ صدر مملکت نے قومی یکجہتی، قانون کی پاسداری اور پاکستان کے امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں کے باوجود ہمارے دل غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر غمگین ہیں، یہ صورتحال امت مسلمہ میں مزید اتحاد کی ضرورت کی یاد دہانی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید ہمیں صبر، تقویٰ اور ایثار کا درس دیتی ہے اور ضرورت مندوں کو یاد رکھنے کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم مسلمانوں کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید اس بار بھی عمران خان کے بغیر گزارنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے تیسرے روز 23 مارچ کو صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور شجرکاری مہم کیلئے آن لائن ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کیا جائے اور امن و امان کیلئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون جاری رکھا جائے۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز عید ادا کی اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے عید سادگی سے منانے، قومی اتحاد کو فروغ دینے اور مستحق افراد کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام کی خوشی کا دن ہے اور خاندانی و سماجی تعلقات مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد اور خوشیاں بانٹنا عید کا اصل پیغام ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کی نماز اپنے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں ادا کی اور کہا کہ عید اتحاد، اخوت اور ضرورت مند طبقات سے ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں دیرپا امن و استحکام کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید کا اصل پیغام غریب اور نادار افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی غریب بچے یا خاندان کو محروم نہیں رہنا چاہیے اور وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
Today News
ہالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کرگئے
ہالی وڈکے معروف اداکار ومارشل آرٹسٹ چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مارشل آرٹسٹ اور ہالی ووڈ ایکشن اسٹار چک نورس 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کی بیٹی ڈانیلی نورس کا کہنا تھا کہ وہ بظاہر ایک جنگجو جیسے نظر آتے تھے، لیکن ان کا دل محبت سے بھرا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
امریکی اداکار سیلویسٹر اسٹالون نے انہیں ہر لحاظ سے ایک سچا امریکی قرار دیا۔
چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے مشہور ہوئے۔ انہوں نے بروس لی کے ساتھ فلم ’وے آف دا ڈریگن‘ میں کام سے شہرت حاصل کی جس میں ان کا ان کے ساتھ مشہور فائٹ سین شامل ہے۔
1980 کی دہائی میں ان کی فلم ’مسنگ ان ایکشن‘ بہت مشہور ہوئی جو ویتنام جنگ پر امریکی حب الوطنی کے تناظر میں بنائی گئی تھی۔
ان کے اہلِ خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق انسٹاگرام پر جاری ایک بیان کے ذریعے کی۔
بیان میں کہا گیا ’بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے چک نورس کے اچانک انتقال کی خبر دے رہے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی مقصد اور اپنے پیاروں کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ گزاری۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper