Today News
ایران جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز سے اب تک کتنے جہاز گزر چکے ہیں؟
جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز سے اب تک 99 جہاز گزرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ منتخب سمندری جہازوں کو ایران نے گزرنے کی اجازت دی۔
ان میں مختلف ممالک کے تیل بردار اور کارگو جہاز شامل تھے۔
ان جہاز میں ایک پاکستانی جہاز بھی شامل تھا۔ ایران جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز سے اب تک کتنے جہاز گزر چکے ہیں؟۔ جہاز کا نام زیادہ تر رپورٹس میں واضح نہیں کیا گیا البتہ کچھ غیر سرکاری ذرائع اسے کراچی نامی ٹینکر بتاتے ہیں۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اِن 99 جہازوں میں سے 33 ایران سے تھے۔ جبکہ دیگر جہاز وہ تھے جو ایرانی تیل کی تجارت سے تعلق کے شبہے میں عالمی پابندیوں کی زد میں ہیں۔
یہ جہاز ایران کی منتخب اجازت سے گزرے۔ ایران نے اعلان کیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل سے وابستہ جہازوں کو روکیں گے جبکہ باقی ممالک کے جہازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے۔
کچھ ممالک نے ایران سے براہِ راست بات چیت کرکے اجازت حاصل کی۔ پاکستان بحریہ نے
محافظ البحر آپریشن کے تحت پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارا۔
Today News
عمران خان نے آج عیدالفطر کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟
راولپنڈی:
ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان عید کی نماز میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیا جبکہ جیل حکام نے انتظامات کی نگرانی کی۔
جیل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔
Today News
ایران کا ڈیاگو گارسیا میں امریکا، برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملہ
ایران نے ڈیاگو گارسیا میں موجود امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کی طرف دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اڈہ امریکا اور برطانیہ کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک بیس ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی میزائل ہدف تک نہیں پہنچا جبکہ ایک میزائل کے راستے میں ہی ناکام ہونے کی اطلاع ہے۔
دوسرے میزائل کو امریکی بحریہ نے روکنے کی کوشش کی تاہم مکمل تفصیلات واضح نہیں ہیں۔ یہ حملہ براہِ راست نقصان سے زیادہ ایک طاقت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے میزائل کی رینج پہلے اندازوں سے زیادہ ہو سکتی ہے (کیونکہ یہ اڈہ ایران سے تقریباً 4000 کلومیٹر دور ہے۔
یہ واقعہ جاری جنگ میں ایک نئی جہت کو جنم دے سکتا ہے اور کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔
Today News
اسرائیل حملوں میں اپنوں کو کھودینے والے فلسطینیوں کی عید کیسی رہی؟
دنیا بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن فلسطینیوں کیلئے یہ عید ظلم و ستم کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
خصوصی طور پر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے یہ عید بالکل مختلف اور بہت مشکل حالات میں گزر رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوکر خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔
کئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں، اس لیے عید کا دن، اُن کیلئے کسی غم سے کم نہیں۔ لاکھوں لوگوں نے کیمپوں میں رہتے ہوئے عید کا دن گزارا۔ لوگ اپنے خیموں کو سادہ سجاوٹ سے عید جیسا ماحول دینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
بچے محدود وسائل کے باوجود کھیلتے رہے تاکہ کچھ خوشی کا احساس ہو۔ فلسطینیوں نے کھلے میدانوں یا عارضی جگہوں پر نمازِ عید ادا کی کیونکہ مساجد تباہی کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے عید اب صرف تہوار نہیں بلکہ صبر اور امید کی علامت بن چکا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper