Connect with us

Today News

بابراعظم شیف بن گئے، شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل

Published

on



پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے عید الفطر کے موقع پر ایک منفرد انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ 

کرکٹ کے میدان میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کرنے والے بابر اعظم اس بار کچن میں اپنی مہارت دکھاتے نظر آئے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے عید کی مناسبت سے ’شیف‘ کا روپ دھار رکھا ہے۔ انہوں نے کچن میں خود کھڑے ہو کر عید کی روایتی ڈشز، سویاں اور شیر خرمہ تیار کیا۔ 

بابراعظم کا یہ اچھوتا انداز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ان کے چاہنے والے اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ بابراعظم نہ صرف ایک بہترین کرکٹر ہیں بلکہ وہ زندگی کے ہر رنگ کو انجوائے کرنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شوبز ستاروں کی فیملی فوٹوز کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد

Published

on



پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو میٹھی عید کی مبارکباد دی گئی ہیں۔ 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ایسے میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی بھرپور انداز میں عید منائی جس کا اظہار انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا۔

شوبز ستاروں نے عیدالفطر پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نامور پاکستانی اداکار بلال قریشی نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’دل سے دعا ہے کہ دنیا میں امن اور سلامتی ہو‘، عید مبارک!

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکارہ صبور علی نے مختلف پوز بناتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں اور چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان وسابقہ اینکر پرسن رابعہ انعم نے اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف پوز بناتے ہوئے عید کی تصاویر شیئر کیں۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سحر نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر نے بھی اپنی فیملی کی ہمراہ تصاویر شیئرکیں، جب کہ کیپشن میں انہوں نے ’عید مبارک‘ اور الحمداللہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکارہ حنا آفریدی نے پشتو میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جب کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



Source link

Continue Reading

Today News

فیلڈ مارشل نے عید فوجی جوانوں کے ساتھ  منائی، ہرقیمت پر ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم

Published

on


فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عیدالفطر کے موقع پر کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل  سید عاصم منیر نے آج ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔

کور کمانڈر پشاور کی جانب سے استقبال کے بعد فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کر کے ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

بعد ازاں جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر عسکری کامیابیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہیں۔

فیلڈ مارشل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سرحد پار سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سکھر: مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا

Published

on


سکھر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا۔  

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے کندھرا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4 بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ پانچواں بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین آپس میں قریبی رشتدار ہیں، واقعے  کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

 پولیس نے چار لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے مقتولین میں غلام اصغر، مھدی حسن ، غلام اکبر اور اختر حسین شامل ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے۔۔ پولیس کے مطابق مقتولین عید کی نماز سے واپس آرہے تھے، گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان اور مقتولین رشتہ دار ہیں، ان پر حملہ آوروں کے بھائی کو قتل کا الزام تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending