Today News
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری، عوام کو عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا
آج جبکہ ملک بھر میں بھرپور طریقے سے عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں وہیں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ہر سال کی طرح اس بار بھی کشمیریوں کوجامع مسجد سری نگر میں عید کی نمازِ پڑھنے سے روک دیا۔
عید سے پہلے مسجد کی انتظامیہ نے خود اعلان کیا تھا کہ وہاں نمازِ عید ادا کی جائے گی اور حکام سے رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل بھی کی گئی تھی تاہم بھارتی افواج نے ہمیشہ کی طرح بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو نماز پڑھنے نہیں دی۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں کئی مذہبی مواقع جیسے جمعہ اور شبِ برات پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے پابندیاں لگائی جاچکی ہیں۔
گزشتہ سال بھی عید کے موقع پر نماز کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور مسجد کو بند رکھا گیا تھا۔
Today News
بابراعظم شیف بن گئے، شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے عید الفطر کے موقع پر ایک منفرد انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
کرکٹ کے میدان میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کرنے والے بابر اعظم اس بار کچن میں اپنی مہارت دکھاتے نظر آئے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے عید کی مناسبت سے ’شیف‘ کا روپ دھار رکھا ہے۔ انہوں نے کچن میں خود کھڑے ہو کر عید کی روایتی ڈشز، سویاں اور شیر خرمہ تیار کیا۔
بابراعظم کا یہ اچھوتا انداز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ان کے چاہنے والے اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ بابراعظم نہ صرف ایک بہترین کرکٹر ہیں بلکہ وہ زندگی کے ہر رنگ کو انجوائے کرنا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔
Today News
شوبز ستاروں کی فیملی فوٹوز کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد
پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو میٹھی عید کی مبارکباد دی گئی ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ایسے میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی بھرپور انداز میں عید منائی جس کا اظہار انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا۔
شوبز ستاروں نے عیدالفطر پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
نامور پاکستانی اداکار بلال قریشی نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’دل سے دعا ہے کہ دنیا میں امن اور سلامتی ہو‘، عید مبارک!
View this post on Instagram
اداکارہ صبور علی نے مختلف پوز بناتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں اور چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان وسابقہ اینکر پرسن رابعہ انعم نے اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف پوز بناتے ہوئے عید کی تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
سحر نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر نے بھی اپنی فیملی کی ہمراہ تصاویر شیئرکیں، جب کہ کیپشن میں انہوں نے ’عید مبارک‘ اور الحمداللہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔
View this post on Instagram
اداکارہ حنا آفریدی نے پشتو میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جب کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔
View this post on Instagram
Today News
فیلڈ مارشل نے عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی، ہرقیمت پر ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عیدالفطر کے موقع پر کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر نے آج ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔
کور کمانڈر پشاور کی جانب سے استقبال کے بعد فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کر کے ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
بعد ازاں جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر عسکری کامیابیوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہیں۔
فیلڈ مارشل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سرحد پار سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper