Connect with us

Today News

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپرجاسکتی ہیں،  آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا، وزیر اطلاعات

Published

on


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپرجاسکتی ہیں،  ہم سب کو مل کر بچت کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ خطے میں اس وقت کشیدگی کا سامنا ہے، وزیراعظم نے اپنی پوری ٹیم کو اکٹھا کرکے کفایت شعاری کی، وزیراعظم کی ٹیم کی مراعات میں کٹوتیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے باعث اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے آگے بند باندھا گیا، وزیراعظم نے عید کی خوشیوں کومد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا، حکومت اور عوام دونوں کو توانائی کی بچت میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ عوام کو بھی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے مضبوط نظام قائم کریں گے،  حکومت کمزور طبقے کا مضبوط سہارا بننا چاہتی ہے، ہم سب کو مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیاجاتا ہے، ہمیں ہرحال میں تیل کی بچت کو ممکن بنانا ہے، اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل کی قیمت میں 250روپے اضافہ روکاگیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والےدنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپرجاسکتی ہیں، ہم سب کو مل کر بچت کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم کا ترکمانستان کے صدر کو فون، تجارت اور توانائی میں تعاون پر گفتگو

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے ترکمان صدر، ترکمان قیادت اور برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ ترکمان صدر نے بھی نہایت گرمجوشی سے ان جذبات کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصاً تجارت، توانائی، روابط  اور علاقائی ترقی میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جاری علاقائی اقدامات میں تعاون, بالخصوص باہمی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

گفتگو نہایت خوشگوار اور باہمی خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اُس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک ضروری ہوگا، ایران

Published

on


ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر جب تک ضروری ہوگا، ایران اپنی حفاظت جاری رکھے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم پر باقاعدہ جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس وقت تک لڑتا رہے گا جب تک ضروری ہوگا۔

ایران اس حالیہ کشیدگی میں اپنی پوزیشن کو دفاع کے طور پر پیش کرتا ہے کیونکہ سب سے پہلے اسرائیل اور امریکا نے حملوں کا آغاز کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہ جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔ ایران مزید فوجی کارروائی یا جوابی حملے جاری رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ اُس وقت جاری رہے گا جب تک وہ اپنے سیکیورٹی خدشات کو ختم نہ سمجھ لے۔





Source link

Continue Reading

Today News

حکمران طبقے نے عوام کو تقسیم کیا ہوا ہے، حکمرانوں کا اقتدار امریکا کی مرہون منت ہوتا ہے، حافظ نعیم

Published

on


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نور حق میں عید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں سمیت امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، غزہ میں لاکھوں لوگ بے گھر ہیں، ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، استقامت سے طاغوت کا مقابلہ کرنے والے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملے کا آغاز اسکول سے کیا گیا، اسکول پر میزائل حملے میں بچیاں شہید ہوئیں، ایرانی قیادت کی شہادت کے بعد بھی پوری قوم متحد ہے، حملہ آوروں کا ریجیم کی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہوا، ایپسٹین ریجیم کو اب تبدیل ہونا چاہیے، مشرق وسطی آگ و خون میں لپٹا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عوامی سطح پر اتحاد موجود ہے، حکمران طبقے نے عوام کو تقسیم کیا ہوا ہے، حکمرانوں کا اقتدار امریکا کی مرہون منت ہوتا ہے، فرقہ وارانہ تقسیم کی کوشش کرنے والے صیہونی ایجنٹ ہیں، ہمارا فرض ہے ایران کی حمایت کی جائے اور ساتھ کھڑے ہوں۔

امریکی صدر ایک ہی روز میں الگ الگ بیانات دیتے ہیں، مزاحمت زندگی کی علامت ہے، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ہر لٹر پر 100 روپے لیوی اور ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، عالمی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے لیوی کو ختم کیا جائے، آئی پی پیز کو ادائیگی روکی جائے اور معاہدوں کی جانچ کی جائے، عیاشیاں حکمران طبقہ کرے اور قوم سے قربانی کی اپیل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیوی کم کریں تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دیا جانا چاہیے، زمینداروں پر ٹیکس نہیں، تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس عائد ہے، سیاسی جماعتیں ایران پر حملے کے بعد امریکا کا نام لینے کو تیار نہیں، قوم کو ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔





Source link

Continue Reading

Trending