Connect with us

Today News

رونالڈو کا عید کے موقع پر مسلمانوں کیلیے خاص پیغام وائرل

Published

on


پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے عید کی مناسبت سے اپنی تصویر بھی شیئر کی جو بظاہر عربی جبہ دکھائی دے رہا ہے۔

اپنی پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا ’سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ آپ کا یہ دن اپنے خاندان والوں اور پیاروں کے ساتھ بہت خاص ہوگا۔

سعودی فٹبالر کلب النصر سے وابستہ اسٹار فٹبالر نے آخر میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ویمنز ایشین فٹ بال کپ، جاپان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published

on



SYDNEY:

جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر ویمنز ایشین فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں واحد گول نے میچ کا فیصلہ کر دیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں ریکارڈ 74 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ جاپان کی جانب سے فیصلہ کن گول مائیکا ہمانو نے 17ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے کیا، جو سیدھا جال میں جا لگا۔

یہ جاپان کا تیسرا ایشین کپ ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2014 اور 2018 میں بھی چیمپئن رہ چکا ہے۔

پورے ٹورنامنٹ میں جاپانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میچز میں 29 گول اسکور کیے جبکہ صرف ایک گول کھایا، جس سے اس کی برتری واضح ہوئی۔

آسٹریلیا نے میچ کے آغاز میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی مواقع حاصل کیے، تاہم اہم مواقع ضائع کرنے کی وجہ سے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ ٹورنامنٹ آئندہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ بھی تھا، جس کے تحت جاپان، آسٹریلیا اور دیگر بڑی ایشیائی ٹیمیں عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیلی شہر عراد پر ایرانی میزائل حملہ، متعدد عمارتیں تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Published

on


ایران نے دیمونا کے بعد اسرائیل کے ایک اور شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں

رپورٹس کے مطابق ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 72 ویں مرحلے میں اسرائیلی شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملہ غیر معمولی شدت کا تھا، بیلسٹک میزائل نے متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنوبی شہر عراد میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے حملے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں 71 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

برطانوی میڈیا نے حملے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیل نے ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کا شکار بننے والے شہر دیمونا اور عراد میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام اسکول بند کر دیئے ہیں۔

اسرائیل کی فضائیہ نے جنوبی شہر عراد میں بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکامی پر باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے واقعے نے ملکی دفاعی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے عراد میں براہِ راست ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ اسے روکنے کی دو کوششیں بھی ناکام رہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی عرب نے 24 گھنٹوں میں ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

Published

on



ریاض:

سعودی عرب نے اہم سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی فوجی اتاشی اور اسسٹنٹ فوجی اتاشی سمیت سفارتخانے کے دیگر ارکان کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے ان افراد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور مملکت ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

سعودی حکام نے ایران پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے نتائج بھی نہایت سنگین ہوں گے۔

حکم کے مطابق ایرانی ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی اور سفارتخانے کے مزید تین اہلکاروں کو فوری طور پر سعودی عرب چھوڑنا ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Trending