Connect with us

Today News

ایران کے شہر نطنز میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکی حملے کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

Published

on


ایران کے شہر نطنز میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکی حملے کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا پر آ گرا جہاں ملک کی حساس جوہری تحقیقاتی تنصیب واقع ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی طبی حکام کے مطابق حملے میں کم از کم 39 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے جو شدید زخمی ہونے کے باوجود ہوش میں ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ایک عمارت پر براہِ راست گرا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اردگرد کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ یہ واقعہ صحرائے نیگیو میں پیش آیا جہاں ڈیمونا کی اہم جوہری تنصیب موجود ہے۔

بین الاقوامی سطح پر یہ مانا جاتا ہے کہ ڈیمونا میں واقع یہ تنصیب مشرقِ وسطیٰ کے واحد غیر اعلانیہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے سے منسلک ہو سکتی ہے تاہم اسرائیل ہمیشہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ابہام کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔

امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں شدید تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

پیرامیڈک کرمل کوہن کے مطابق جائے وقوعہ پر شدید تباہی اور افراتفری کا منظر تھا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار شے آسمان سے زمین کی جانب گرتی ہے اور زوردار دھماکے کے ساتھ شہر میں جا ٹکراتی ہے جبکہ پولیس نے بھی ایک عمارت کی دیوار میں بڑا شگاف پڑنے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

یہ حملہ مبینہ طور پر نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ بمباری کے ردعمل میں کیا گیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ویمنز ایشین فٹ بال کپ، جاپان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published

on



SYDNEY:

جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر ویمنز ایشین فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں واحد گول نے میچ کا فیصلہ کر دیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں ریکارڈ 74 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ جاپان کی جانب سے فیصلہ کن گول مائیکا ہمانو نے 17ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے کیا، جو سیدھا جال میں جا لگا۔

یہ جاپان کا تیسرا ایشین کپ ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2014 اور 2018 میں بھی چیمپئن رہ چکا ہے۔

پورے ٹورنامنٹ میں جاپانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میچز میں 29 گول اسکور کیے جبکہ صرف ایک گول کھایا، جس سے اس کی برتری واضح ہوئی۔

آسٹریلیا نے میچ کے آغاز میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی مواقع حاصل کیے، تاہم اہم مواقع ضائع کرنے کی وجہ سے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ ٹورنامنٹ آئندہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ بھی تھا، جس کے تحت جاپان، آسٹریلیا اور دیگر بڑی ایشیائی ٹیمیں عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیلی شہر عراد پر ایرانی میزائل حملہ، متعدد عمارتیں تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Published

on


ایران نے دیمونا کے بعد اسرائیل کے ایک اور شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں

رپورٹس کے مطابق ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 72 ویں مرحلے میں اسرائیلی شہر عراد پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملہ غیر معمولی شدت کا تھا، بیلسٹک میزائل نے متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنوبی شہر عراد میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے حملے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں 71 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

برطانوی میڈیا نے حملے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیل نے ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کا شکار بننے والے شہر دیمونا اور عراد میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام اسکول بند کر دیئے ہیں۔

اسرائیل کی فضائیہ نے جنوبی شہر عراد میں بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکامی پر باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے واقعے نے ملکی دفاعی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے عراد میں براہِ راست ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ اسے روکنے کی دو کوششیں بھی ناکام رہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی عرب نے 24 گھنٹوں میں ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

Published

on



ریاض:

سعودی عرب نے اہم سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی فوجی اتاشی اور اسسٹنٹ فوجی اتاشی سمیت سفارتخانے کے دیگر ارکان کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے ان افراد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور مملکت ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

سعودی حکام نے ایران پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے نتائج بھی نہایت سنگین ہوں گے۔

حکم کے مطابق ایرانی ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی اور سفارتخانے کے مزید تین اہلکاروں کو فوری طور پر سعودی عرب چھوڑنا ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Trending