Connect with us

Today News

لاہور؛ شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیوی پر فائرنگ کر دی

Published

on



اسلام پورہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے بیوی کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے شوہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی پر فائرنگ کی، فائر خاتون کے چہرے پر لگا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ، افتتاحی تقریب بھی منسوخ

Published

on



لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب  منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول  دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی۔

انہوں نے  کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گیری کرسٹن کو پاکستان میں کوچنگ کے دوران کن مشکلات اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا؟

Published

on


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کے دوران انہیں بیرونی دباؤ اور غیر معمولی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک انٹرویو میں اپنے دورِ کوچنگ کے تجربات بیان کرتے ہوئے گیری کرسٹن نے کہا  کہ بیرونی مداخلت اور دباؤ کی وجہ سے مؤثر انداز میں منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں کوچ کے لیے واضح سمت متعین کرنا ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب کسی کوچ کو ذمہ داری دی جائے تو اسے اپنی حکمت عملی کے مطابق کام کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے کیونکہ بار بار مداخلت سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر فوری اور سخت ردعمل، جیسے تادیبی اقدامات، ٹیم کے ماحول کو خراب کرتے ہیں اور عدم استحکام کو جنم دیتے ہیں۔ ان کے مطابق کوچ کو تبدیل کرنا آسان حل سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ طرزِ عمل طویل المدتی طور پر فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنا مجموعی طور پر ایک اچھا تجربہ رہا اور پاکستانی کھلاڑی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ اگرچہ زبان کا فرق ایک حد تک موجود تھا، مگر کرکٹ ایک ایسی مشترکہ زبان ہے جو کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان رابطے کو آسان بنا دیتی ہے، جس سے میدان میں بہتر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد قتل اور چار زخمی

Published

on


راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد قتل اور چار زخمی ہوگئے۔ 

تھانہ گوجرخان کے علاقے  رتالہ جبر کے علاقے سے 42 سالہ  شخص کی لاش سڑک کنارے سے ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 گوجرخان کے علاقے اسکیم ٹو میں جھگڑے پر ازان وغیرہ نے فائرنگ کرکے گلتاسب کو قتل  اور اسکے بھائی ممریز اور بیٹے بلال  کو زخمی کردیا، آفتاب  نامی راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ 

تھانہ دھمیال کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر شکیل وغیرہ نے فائرنگ کرکے فہیم بادشاہ کو قتل کردیا، دونوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ 

تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل میں تلخ کلامی اور گھر میں شکوہ کرنے پر ممتاز کیانی نے فائرنگ کرکے دلنواز کو قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending