Today News
راولپنڈی، ایک ہی دن میں ڈکیتی و چوری کی 3 وارداتیں
تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں واقع گھر میں چوری کی دو وارداتیں پیش آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید پر عزیز اقارب سے ملنے جانے والوں کے گھروں کا صفایا کردیا گیا، چور گھروں کے تالے کھڑکیاں توڑ کر 3 لاکھ روپے ۔لائی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
چوری کی وارداتیں نجی ہاوسنگ سوسائٹی سیکٹر فور اور گلشن آباد میں ہوئیں۔ پولیس نے سیدہ زویا اور محمد اسد کی درخواست پر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔
اسی طرح تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک نور میں بھی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو سگے بھائیوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے متاثرہ بھائیوں کے والد اشتیاق احمد کی شکایت پر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔
Today News
اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس
موٹر وے پولیس نے اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوادی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے جاری ہے، زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوا دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سواری والی گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں بائیس ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPofficial پر درج کروا سکتے ہیں۔
کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر 12 مارچ سے نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک چوبیس ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر نئی حدِ رفتار اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔
Today News
سوڈان میں ہسپتال پر ہولناک حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سوڈان کے علاقے دارفور میں ایک ہسپتال پر حملے میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینام کے مطابق یہ حملہ مشرقی دارفور کے دارالحکومت الڈائن میں واقع ایک تدریسی ہسپتال پر کیا گیا، جس میں مریضوں کے ساتھ ساتھ دو نرسیں اور ایک ڈاکٹر بھی جاں بحق ہوئے۔
حملے میں مزید 89 افراد زخمی ہوئے جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔ اس واقعے کے بعد ہسپتال کے بچوں، زچگی اور ایمرجنسی وارڈز شدید متاثر ہوئے اور ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈان کی جاری جنگ کے دوران صحت کے مراکز پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 2023 سے اب تک 213 حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر فوج کے ڈرون کے ذریعے کیا گیا، تاہم ڈبلیو ایچ او نے کسی فریق کو براہ راست ذمہ دار قرار نہیں دیا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
.@WHO has verified yet another attack on health care in #Sudan. This time, Al Deain Teaching Hospital in East Darfur’s capital, Al Deain, was struck, killing at least 64 people, including 13 children, two female nurses, one male doctor, and multiple patients.
As a result of this… pic.twitter.com/RAwDR5YVjd
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) March 21, 2026
اقوام متحدہ کے مطابق یہ تنازع دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک بن چکا ہے، جہاں 3 کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ صحت کے مراکز کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آتے ہیں، انہوں نے فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اپیل بھی کی۔
Today News
فیروزآباد پولیس نے 5 دن سے قید خاتون کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا
مدد گار ون فائیو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو بازیاب کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مدد گار ون فائیو پولیس نے فیروزآباد تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئےایک خاتون کوبازیاب کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔
پولیس مددگار15 کا فیروز آباد کے علاقےسے خاتون کو قید کرنےکی اطلاع ملتے ہی مددگار 15 جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
مددگار 15 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کروالیا اورموقع سے ایک ملزم کو مبینہ نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان مدد گار ون فائیو پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم نے خاتون سے اس کے 2 موبائل فونز چھین لیے تھےاورپانچ دن سے قید کیا ہواتھا اورمبینہ ذیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔
بعدازاں مددگار15 نے متاثرہ خاتون اورگرفتارملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages