Connect with us

Today News

پشاور میں نیشنل بینک میں ڈکیتی

Published

on


پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع نیشنل بینک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بانا ماڑی میں درج کر لی گئی، واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش بھی جاری ہے۔ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے لے گئے۔

ابتدائی طور پر ڈاکوؤں کی تعداد چار یا اس سے زیادہ معلوم ہوتی ہے، ڈکیتی کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر گارڈ موجود نہیں تھا۔ بینک میں تین ایمرجنسی الارم تھے جو پانچ بار بجے۔ قومی بینک نے نہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا تھا نہ ہی الارم کمپنی نے آپریشن منیجر کو آگاہ کیا۔

نجی کمپنی کے الارم سسٹم آپریٹر کو الارم کا الرٹ ملا مگر کسی کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی جبکہ الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔

ڈاکو پہلے بینک کی بیک سائیڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے، ڈاکو اپنے ساتھ  گیس سلنڈر بھی لائے تھے۔ ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے۔ بینک ڈکیتی کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

Published

on



دنیا کے قدیم ترین اور معتبر ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن چیمپئن شپ میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے بعض فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی۔

منتظمین کے مطابق ویڈیو ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون پر ہونے والے تمام میچز میں دستیاب ہوگی، جبکہ دیگر چار شو کورٹس میں صرف سنگلز مقابلوں کے دوران یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت کھلاڑی گیند کے ڈبل باؤنس، ریکیٹ کے جسم سے لگنے یا دیگر متنازع فیصلوں پر ریویو لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ پوائنٹ کے اختتام پر "ہنڈرنس" (رکاوٹ) کی شکایت پر بھی ویڈیو ریویو ممکن ہوگا۔ تاہم الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس نظام کے بعد لائن ججز کا کردار پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، جس سے میچز میں شفافیت اور درست فیصلوں کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 میں یہ سسٹم پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے، جبکہ اے ٹی پی ٹور میں بھی آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹینس میں امپائرنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تنازعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

عید سے متعلق ریشم کا غیر معمولی بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Published

on



پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں، اس بار وجہ ان کا عید سے متعلق دیا گیا ایک منفرد بیان ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

ریشم نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ہمیشہ سے اپنی اداکاری، انداز اور فیشن سینس کے باعث مداحوں میں مقبول رہی ہیں۔ بعد میں فلمی معیار میں کمی کے باعث انہوں نے دوبارہ ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور وہاں بھی کامیاب رہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس وقت عید نہیں مناتیں جب ان کے اردگرد دنیا خوشیاں نہ منا رہی ہو۔ ان کے مطابق عالمی حالات، جنگیں، تباہی اور لوگوں کی مشکلات ان کی ذاتی خوشیوں کو بھی متاثر کرتی ہیں، اسی لیے وہ عید کی روایتی خوشیوں میں مکمل طور پر شامل نہیں ہوتیں۔

ریشم کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں واقعی خوشیاں منانا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ دیگر نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ عید ایک مذہبی تہوار ہے جسے ہر حال میں منانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’عید اللہ کا تحفہ ہے، اسے ضرور منانا چاہیے‘‘، جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا ’’ایک اداکارہ ہمیشہ اداکارہ ہی رہتی ہے۔‘‘ اسی طرح کئی صارفین نے ریشم کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال واقعی حالات ایسے ہیں کہ خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔

ریشم کا یہ بیان جہاں کچھ لوگوں کے دل کی آواز بن گیا، وہیں کچھ کے لیے یہ ایک متنازع مؤقف بھی ثابت ہوا، اور یہی وجہ ہے کہ اس پر بحث کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

15 سالہ کرکٹر نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کر دی

Published

on



روانڈا ویمنز کرکٹ ٹیم کی ہونہار اوپنر فینی یوتاگوشی مانندے نے محض 15 سال کی عمر میں اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے یہ عالمی ریکارڈ نائجیریا میں جاری ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل انویٹیشنل ٹورنامنٹ کے دوران گھانا کے خلاف میچ میں قائم کیا جہاں انہوں نے کئی سابق ریکارڈز توڑ ڈالے۔

 فینی یوتاگوشی نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر ناقابلِ شکست 111 رنز اسکور کیے اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سنچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انہوں نے یہ سنگ میل صرف 15 سال اور 223 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پروسکوویا الاکو کے پاس تھا جنہوں نے 16 سال اور 233 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔

مزید برآں، فینی یوتاگوشی کی یہ اننگز ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور بھی قرار پائی۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کی سابق کپتان کیرن رولٹن کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 96 رنز بنائے تھے۔

فینی کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت روانڈا نے گھانا کو 122 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر میچ میں واضح برتری حاصل کی جبکہ کم عمر کھلاڑی کی اس کارکردگی کو عالمی کرکٹ حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending