Connect with us

Today News

امریکی ریاست سیاٹل میں آج خالصتان ریفرنڈم، ہزاروں سکھ ووٹنگ کیلئے تیار

Published

on


امریکی ریاست سیاٹل میں آج خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق اتوار صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ ریفرنڈم “سکھس فار جسٹس” کی عالمی مہم کا حصہ ہے جبکہ اس کی قیادت گورپت وانت سنگھ پنوں کر رہے ہیں۔

ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں خالصتانی جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں اور شہر کے وسط میں ایک دیوقامت خالصتانی پرچم بھی نصب کیا گیا ہے۔ ریفرنڈم میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ ووٹرز سیاٹل پہنچ رہے ہیں، مقامی سکھ تنظیموں نے کھانے پینے اور دیگر سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

یہ سیاٹل میں اپنی نوعیت کا پہلا ریفرنڈم ہے۔ اس سے قبل کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025 کو خالصتان ریفرنڈم منعقد ہوا تھا جبکہ لندن، ٹورنٹو، وینکوور، روم اور جنیوا سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں بھی ریفرنڈمز ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ریفرنڈمز میں لاکھوں سکھوں نے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالنے کا دعویٰ کیا گیا۔

بھارتی مخالفت کے باوجود امریکی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی۔ سکھ رہنماؤں کا الزام ہے کہ بھارت بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنا رہا ہے، جون 2023 میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا الزام بھی بھارت پر عائد کیا جاتا ہے۔

گورپت وانت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے مطابق ریفرنڈم کا کوئی اثر نہیں تو بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوششیں کیوں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں موت کا خوف نہیں اور پنجاب کی مزاحمتی تاریخ کے باعث آئندہ 10 سے 15 برس میں بھارت کا نقشہ بدل سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ، لگژری گاڑیوں کے فیول پر لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ

Published

on



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 200 روپے لیوی کا اضافہ کردیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پرتعیش (لگژری) گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے نوٹس لیا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہیے اور امیر ترین طبقے کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں پر موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی میں 200 روپے مزید فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر دیا، جس کے بعد مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر اب سے 300 روپے فی لیٹر لیوی کا اطلاق ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اس فیصلے سے حکومت کو 9 ارب روپے ماہانہ بچت ہوگی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کو اس بچت سے ریلیف دیا جائے گا، اس فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہوگا اور ملک کا امیر ترین طبقہ بوجھ اٹھائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جہاں نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی جبکہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے، اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔

مزید بتایا گیا کہ ہائی آکٹین کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ وزارت کو اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

128 سال بعد اولمپکس میں شامل کرکٹ مقابلوں کی تیاری کیلیے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد

Published

on



128 سال  بعد اولمپکس  میں شامل کیے جانے والے کرکٹ مقابلوں کی تیاری کے لیے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد ہوگا، لاس اینجلس اولمپکس2028  کے میزبان  امریکا  کے شہر کیلیفورنیا میں پہلی مرتبہ میجر لیگ کرکٹ  کھیلی جائے گی۔

نائٹ  رائیڈرز کرکٹ فیلڈ میں 5 میچز کا آغاز یکم جولائی  کو لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور واشنگٹن فریڈم  کے درمیان مقابلے سے ہوگا، لیگ میں 4 جولائی کو امریکا کے 250 ویں جشن آزادی کی  سالگرہ کے موقع پر بھی کرکٹ میچز ہوں گے۔

 لیگ کے سربراہ جانی گریو کا کہنا ہے کہ ایم ایل سی کا انعقاد امریکا میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، لیگ کے پومونا فیئر گراونڈز لاس اینجلس اولمپکس2028  کے کرکٹ ایونٹ کا مرکز ہوں گے۔

 واضح رہے کہ  آخری مرتبہ پیرس اولمپکس 1900 میں کرکٹ ایونٹ میں برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ  برطانیہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

لاس اینجلس اولمپکس2028 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  مقابلوں  میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11؛ کراچی کنگز نے نوجوان بلے باز ہارون ارشد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے قبل کراچی کنگز نے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز ہارون ارشد کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارون ارشد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شاندار کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیل کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ کراچی کنگز نے سوشل میڈیا پر نوجوان کھلاڑی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

20 سالہ بیٹر نے حالیہ عرصے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی دکھائی جہاں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تین سنچریاں اسکور کیں، جبکہ مختصر فارمیٹ میں بھی اچھی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز نے اسکواڈ میں یہ تبدیلی غیر ملکی کھلاڑی جانسن چارلس کی دستبرداری کے بعد کی جن کی جگہ جنوبی افریقا کے رییزا ہینڈرکس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایونٹ 3 مئی تک جاری رہے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending