Connect with us

Today News

عید سے متعلق ریشم کا غیر معمولی بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Published

on



پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں، اس بار وجہ ان کا عید سے متعلق دیا گیا ایک منفرد بیان ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

ریشم نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ہمیشہ سے اپنی اداکاری، انداز اور فیشن سینس کے باعث مداحوں میں مقبول رہی ہیں۔ بعد میں فلمی معیار میں کمی کے باعث انہوں نے دوبارہ ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور وہاں بھی کامیاب رہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس وقت عید نہیں مناتیں جب ان کے اردگرد دنیا خوشیاں نہ منا رہی ہو۔ ان کے مطابق عالمی حالات، جنگیں، تباہی اور لوگوں کی مشکلات ان کی ذاتی خوشیوں کو بھی متاثر کرتی ہیں، اسی لیے وہ عید کی روایتی خوشیوں میں مکمل طور پر شامل نہیں ہوتیں۔

ریشم کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں واقعی خوشیاں منانا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ دیگر نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ عید ایک مذہبی تہوار ہے جسے ہر حال میں منانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’عید اللہ کا تحفہ ہے، اسے ضرور منانا چاہیے‘‘، جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا ’’ایک اداکارہ ہمیشہ اداکارہ ہی رہتی ہے۔‘‘ اسی طرح کئی صارفین نے ریشم کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال واقعی حالات ایسے ہیں کہ خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔

ریشم کا یہ بیان جہاں کچھ لوگوں کے دل کی آواز بن گیا، وہیں کچھ کے لیے یہ ایک متنازع مؤقف بھی ثابت ہوا، اور یہی وجہ ہے کہ اس پر بحث کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

قاہرہ میں الخدمت کی عید سرگرمیاں جاری، فلسطینی مہاجرین اور یتیم بچوں کے لیے عید میلے کا انعقاد

Published

on


الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مصر میں مقیم فلسطینی مہاجرین کے لیے عید کی خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قاہرہ کے علاقے العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عید میلے اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صاحب نے العبور میں موجود الخدمت کے زیرِ کفالت یتیم بچوں اور خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا، بچوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا اور انہیں چاکلیٹس، تحائف اور عیدی دی، اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

اس سے قبل صدر الخدمت قاہرہ میں غزہ متاثرین کے لیے قائم رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ عید منائی، ان کے مسائل سنے اور عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وہ اہلِ پاکستان کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، جبکہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے لیے نہ صرف دعاگو ہیں بلکہ ہر ممکن مالی تعاون بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہنگامی امداد کے بعد اب بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جبکہ مصر منتقل ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کا سلسلہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کو بے وفائی کے مبینہ فعل پر قومی ٹیم سے نکال دیا گیا

Published

on



ایرانی فٹبال ٹیم کے سرکردہ کھلاڑی سردار ازمون کو بے وفائی کے مبینہ فعل پر قومی ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

 ایرانی میڈیا رپورٹ  کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شباب الاہلی فٹ بال کلب کی نمائندگی کرنے والے اسڑائیکرازمون  نے دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ایرانی حکام کو پریشان کردیا۔

2014 میں ڈیبیو کرنے والے فٹبالر91 انٹرنیشنل میچز میں 57 گول اسکورکر چکے ہیں، واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ جاری تنازعہ کی وجہ سے 11 جون سے 19 جولائی تک  امریکا،میکسیکو اور کینیڈا  کے اشتراک سے ہونے والے فیفا عالمی فٹبال کپ میں ایران کی شرکت مشکوک ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور کے علاقے اچھرہ میں چور کی فیملی سمیت واردات، موبائل شاپ سے لاکھوں روپے چوری

Published

on


لاہور کے علاقے اچھرہ میں چور کی فیملی سمیت واردات، موبائل شاپ سے لاکھوں روپے چوری

لاہور کے علاقے اچھرہ میں عید کے روز چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ میں داخل ہو کر رقم لے اڑا۔

ملزم شلوار قمیض میں ملبوس اور سر پر ٹوپی پہنے دکان پر پہنچا اور تالے توڑ کر اندر داخل ہوا جبکہ ایک خاتون اور دو کمسن بچے موٹرسائیکل پر باہر انتظار کرتے رہے۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق ملزم نے اطمینان سے دکان کے لاکر سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے نکالے اور واردات کے بعد شٹر نیچے کر کے آرام سے فرار ہو گیا۔

موبائل شاپ کے مالک ضیاء خان نے واقعے کے بعد تھانہ اچھرہ میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔





Source link

Continue Reading

Trending