Connect with us

Today News

ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

Published

on



دنیا کے قدیم ترین اور معتبر ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن چیمپئن شپ میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے بعض فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی۔

منتظمین کے مطابق ویڈیو ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون پر ہونے والے تمام میچز میں دستیاب ہوگی، جبکہ دیگر چار شو کورٹس میں صرف سنگلز مقابلوں کے دوران یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت کھلاڑی گیند کے ڈبل باؤنس، ریکیٹ کے جسم سے لگنے یا دیگر متنازع فیصلوں پر ریویو لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ پوائنٹ کے اختتام پر "ہنڈرنس" (رکاوٹ) کی شکایت پر بھی ویڈیو ریویو ممکن ہوگا۔ تاہم الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس نظام کے بعد لائن ججز کا کردار پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، جس سے میچز میں شفافیت اور درست فیصلوں کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 میں یہ سسٹم پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے، جبکہ اے ٹی پی ٹور میں بھی آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹینس میں امپائرنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تنازعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

قاہرہ میں الخدمت کی عید سرگرمیاں جاری، فلسطینی مہاجرین اور یتیم بچوں کے لیے عید میلے کا انعقاد

Published

on


الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مصر میں مقیم فلسطینی مہاجرین کے لیے عید کی خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قاہرہ کے علاقے العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عید میلے اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صاحب نے العبور میں موجود الخدمت کے زیرِ کفالت یتیم بچوں اور خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا، بچوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا اور انہیں چاکلیٹس، تحائف اور عیدی دی، اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

اس سے قبل صدر الخدمت قاہرہ میں غزہ متاثرین کے لیے قائم رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ عید منائی، ان کے مسائل سنے اور عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وہ اہلِ پاکستان کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، جبکہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے لیے نہ صرف دعاگو ہیں بلکہ ہر ممکن مالی تعاون بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہنگامی امداد کے بعد اب بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جبکہ مصر منتقل ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کا سلسلہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کو بے وفائی کے مبینہ فعل پر قومی ٹیم سے نکال دیا گیا

Published

on



ایرانی فٹبال ٹیم کے سرکردہ کھلاڑی سردار ازمون کو بے وفائی کے مبینہ فعل پر قومی ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

 ایرانی میڈیا رپورٹ  کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شباب الاہلی فٹ بال کلب کی نمائندگی کرنے والے اسڑائیکرازمون  نے دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ایرانی حکام کو پریشان کردیا۔

2014 میں ڈیبیو کرنے والے فٹبالر91 انٹرنیشنل میچز میں 57 گول اسکورکر چکے ہیں، واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ جاری تنازعہ کی وجہ سے 11 جون سے 19 جولائی تک  امریکا،میکسیکو اور کینیڈا  کے اشتراک سے ہونے والے فیفا عالمی فٹبال کپ میں ایران کی شرکت مشکوک ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور کے علاقے اچھرہ میں چور کی فیملی سمیت واردات، موبائل شاپ سے لاکھوں روپے چوری

Published

on


لاہور کے علاقے اچھرہ میں چور کی فیملی سمیت واردات، موبائل شاپ سے لاکھوں روپے چوری

لاہور کے علاقے اچھرہ میں عید کے روز چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ میں داخل ہو کر رقم لے اڑا۔

ملزم شلوار قمیض میں ملبوس اور سر پر ٹوپی پہنے دکان پر پہنچا اور تالے توڑ کر اندر داخل ہوا جبکہ ایک خاتون اور دو کمسن بچے موٹرسائیکل پر باہر انتظار کرتے رہے۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق ملزم نے اطمینان سے دکان کے لاکر سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے نکالے اور واردات کے بعد شٹر نیچے کر کے آرام سے فرار ہو گیا۔

موبائل شاپ کے مالک ضیاء خان نے واقعے کے بعد تھانہ اچھرہ میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔





Source link

Continue Reading

Trending