Connect with us

Today News

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل 11 سے دستبردار کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

Published

on



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ 11 سے دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کچھ کھلاڑی لیگ سے علیحدہ ہو کر دیگر لیگز، خصوصاً انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ہوئے ہیں، جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سے تین کھلاڑی لیگ چھوڑ کر گئے ہیں اور ہم اس معاملے پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین کے مطابق یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی ونڈو میں کھیلے جا رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس تصادم کو بڑا مسئلہ قرار دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ کھلاڑی جا رہے ہیں تو دوسری جانب نئے اور باصلاحیت کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ بن رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے آل راؤنڈر داسن شناکا اور زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پی ایس ایل 11 چھوڑ کر آئی پی ایل جوائن کیا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ اس سے قبل بھی ایسے کیسز سامنے آئے تھے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی گئی تھی، اس بار بھی اسی طرز پر ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور ایونٹ لاہور اور کراچی میں منعقد کیا جائے گا جبکہ حالیہ حالات کے باعث ابتدائی میچز بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لیگ کی ساکھ برقرار رکھنے اور معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی: منگھوپیر میں مزدا بس نے 3 سالہ بچے کو کچل دیا، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published

on



کراچی:

عیدالفطر کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر تھانے کے علاقے خیرآباد بھاشانی بیکری امن چوک کے قریب مسافر مزدا کی ٹکر سے راہ گیر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالوحید ولد عالم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او منگھوپیر انیس شیخ کے مطابق حادثہ کے بعد مسافرمزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر مزدا کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا بلال چورنگی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ اصغر ولد بکر اور زخمی نوجوان کی شناخت ظفر ولد اللہ دین کے نام سے کی گئی، ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل پول سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: مزید دو غیر ملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار

Published

on


پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل مختلف فرنچائزز کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستبرداریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکا کے داسن شناکا نے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد لاہور قلندرز نے فوری طور پر ان کا متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی تصدیق کردی۔

رپورٹس کے مطابق فرنچائز نے اسکواڈ میں خلا کو پُر کرنے کے لیے آسٹریلیا کے ڈینیئل سامز کا نام فائنل کرلیا ہے تاکہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر جیک فریزر میک گرک نے بھی پی ایس ایل 11 میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کی دستبرداری کی وجہ ذاتی مصروفیات ہیں جس کے باعث وہ ایونٹ میں اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، راولپنڈیز کی جانب سے جیک فریز کی جگہ متبادل کھلاڑی کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خطے کی صورتحال کے باعث ٹورنامنٹ کے میچز صرف کراچی اورلاہور میں تماشائیوں کے بغیرکرانے کا اعلان کیا ہے۔ 





Source link

Continue Reading

Today News

آئی ایس پی آرکے ملی نغمےمیں ابھرتی گلوکارہ ترب نفیس نے اپنی شمولیت کواعزاز قرار دے دیا

Published

on


یوم پاکستان پرآئی ایس پی آرکےملی نغمےمیں کراچی کی ابھرتی گلوکارہ ترب نفیس نےاپنی شمولیت کوقومی اعزازقراردےدیا، ترب معروف موسیقاروستارنوازاستاد نفیس احمد خان کی صاحبزادی ہیں،نیشنل سانگ گانےسے پہلےمیوزک پلیٹ فارم پاکستان آئیڈل پراپنی صلاحیتوں کا لوہامنواچکی ہیں،نغمہ غیورپاکستانی قوم کےنام جوبُنیانٌ مَّرصُوص بن کرہرمحاذ پرڈٹ کرکھڑی ہے،ملی نغمےمیں معرکۂ حق میں افواج پاکستان کی بہادری وقربانی کا بےمثال امتزاج شامل کیاگیا ہے۔
 
یوم پاکستان کی مناسبت سےآئی ایس پی آرکےجاری کردہ نیا ملی نغمہ قومی جذبے کی علامت بن گیا،دشمن ملک کےخلاف دفاعی سرحدوں پربرسرپیکارافواج پاکستان اورپاکستانی عوام کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیےجاری اس نغمے میں کراچی کی ہونہارگلوکارہ ترب نفیس نےبھی اپنی آوازکا جادوجگایا ہے۔

ترب معروف موسیقاروستارنوازاستاد نفیس احمد خان کی چھوٹی صاحبزادی ہیں،ترب نفیس نےمذکورہ ملی نغمےمیں دیگردوگلوکاروں کےساتھ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزسےگفتگومیں ترب کا کہناتھا کہ ملی نغمے کےبول پاکستانیوں کےجذبے اورولولے کی عکاس ہے۔

ان کا کہناتھا کہ جس وقت اس نغمے کی ریکارڈنگ ہورہی تھی،توایک کنسرٹ کا ماحول بنایاگیاتھا،جس میں اصل آرڈینس موجود تھی اورشدید گرمی کے باوجود اس بھیٹرکا جذبہ دیدنی تھا،جوگلوکاروں کا تالیوں کی گونج میں بھرپورساتھ دے رہےتھےاورقومی لگن اورجوش اورولولےکےساتھ ریکارڈنگ کےآخری فریم تک جڑے رہے۔

ترب کا کہنا ہے کہ جس وقت انھیں آئی ایس پی آر کی جانب سےملی نغمےمیں گائیگی کےحوالےسےرابطہ کیاگیا،تواس خوشی کولفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا کیونکہ یہ موقع اتنی آسانی سےنہیں ملاکرتا،وہ اپنی ذات کے لیے اس موقع کوایک بہت بڑااعزازسمجھتی ہیں۔

اس مقام تک پہنچنے کےلیے انھیں اپنے والد سمیت پورے خاندان کی بھرپورسپورٹ حاصل رہی ہے،خاص طورپران کی والدہ کا کرداران کی گائیگی اوراس اعزازتک پہنچنے کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،کیونکہ گلوکاری کے شوق کوپروان چڑھانے میں سب سےنمایاں کرداروالدہ کا ہے۔

آئی ایس پی آرکاجاری کردہ نغمہ پاکستان کےغیورقوم کے نام ہےجو بُنیانٌ مَّرصُوص بن کرہرمحاذ پرڈٹ کرکھڑی ہے، ملی نغمےمیں معرکۂ حق میں افواج اور قوم کی بہادری وقربانی کا شاندارامتزاج شامل ہے،نغمے میں قومی وقار،جذبۂ وفا اوراتحاد کوخوبصورت اندازمیں اجاگرکیا گیاہے،نغمہ قوم اورافواج کےلازوال رشتےکی مضبوط ترجمانی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending