Today News
128 سال بعد اولمپکس میں شامل کرکٹ مقابلوں کی تیاری کیلیے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد
128 سال بعد اولمپکس میں شامل کیے جانے والے کرکٹ مقابلوں کی تیاری کے لیے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد ہوگا، لاس اینجلس اولمپکس2028 کے میزبان امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں پہلی مرتبہ میجر لیگ کرکٹ کھیلی جائے گی۔
نائٹ رائیڈرز کرکٹ فیلڈ میں 5 میچز کا آغاز یکم جولائی کو لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور واشنگٹن فریڈم کے درمیان مقابلے سے ہوگا، لیگ میں 4 جولائی کو امریکا کے 250 ویں جشن آزادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی کرکٹ میچز ہوں گے۔
لیگ کے سربراہ جانی گریو کا کہنا ہے کہ ایم ایل سی کا انعقاد امریکا میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، لیگ کے پومونا فیئر گراونڈز لاس اینجلس اولمپکس2028 کے کرکٹ ایونٹ کا مرکز ہوں گے۔
واضح رہے کہ آخری مرتبہ پیرس اولمپکس 1900 میں کرکٹ ایونٹ میں برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ برطانیہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔
لاس اینجلس اولمپکس2028 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Source link
Today News
رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین؛ فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر وائرل
پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے جس میں وہ اپنے والد کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں فہد مصطفیٰ روایتی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے والد بھی موجود ہیں۔ دونوں کو ایک عمارت کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصاویر میں ان کی باڈی لینگویج خاصی پراعتماد نظر آ رہی ہے۔
اداکار نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ “رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین”، جس پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے جبکہ ہزاروں افراد اس پر تبصرے بھی کر چکے ہیں۔ کئی مداحوں نے دونوں شخصیات کے انداز اور اسٹائل کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اسے کسی آنے والے پراجیکٹ کا حصہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ ان دنوں شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری اور اسٹائل کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے ہیں۔
Today News
ایران کا جنوبی علاقے میں دشمن فورسز کا لڑاکا طیارہ ایف-15 نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک جنوبی ساحل کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے ایف-15 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج نے بیان میں کہا کہ جوائنٹ ایئر ڈیفنس کمانڈ نے ہرمز آئس لینڈ کے قریب دشمن جنگی طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر ناکارہ کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نشانہ بننے والے ایف-15 کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ایرانی فورسز نے اس سے قبل 6 جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے 3 ایرانی فضائی حدود اور دیگر جنگی طیاروں کو کویت میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی مرکزی فضائی حدود میں اسرائیل کے ایف-16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے اور بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کے لیے جدید فضائی نظام استعمال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ جنگ کے دوران دشمن کے 200 سے زائد فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں ڈرون کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ امریکی جدید جنگی طیارہ ایف-34 کو متاثر کیا ہے، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک ایف-35 اسٹیلتھ طیارے کو مبینہ طور پر فائرنگ کا سامنا کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
سینٹ کام کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بھی تصدیق کی تھی کہ ففتھ جنریشن کا یہ طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاہم انہوں نے کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی۔
Today News
کراچی: منگھوپیر میں مزدا بس نے 3 سالہ بچے کو کچل دیا، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کراچی:
عیدالفطر کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر تھانے کے علاقے خیرآباد بھاشانی بیکری امن چوک کے قریب مسافر مزدا کی ٹکر سے راہ گیر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالوحید ولد عالم کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او منگھوپیر انیس شیخ کے مطابق حادثہ کے بعد مسافرمزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر مزدا کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
کورنگی صنعتی ایریا بلال چورنگی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ اصغر ولد بکر اور زخمی نوجوان کی شناخت ظفر ولد اللہ دین کے نام سے کی گئی، ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل پول سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages