Connect with us

Today News

قاہرہ میں الخدمت کی عید سرگرمیاں جاری، فلسطینی مہاجرین اور یتیم بچوں کے لیے عید میلے کا انعقاد

Published

on


الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مصر میں مقیم فلسطینی مہاجرین کے لیے عید کی خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قاہرہ کے علاقے العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عید میلے اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صاحب نے العبور میں موجود الخدمت کے زیرِ کفالت یتیم بچوں اور خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا، بچوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا اور انہیں چاکلیٹس، تحائف اور عیدی دی، اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

اس سے قبل صدر الخدمت قاہرہ میں غزہ متاثرین کے لیے قائم رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ عید منائی، ان کے مسائل سنے اور عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وہ اہلِ پاکستان کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، جبکہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے لیے نہ صرف دعاگو ہیں بلکہ ہر ممکن مالی تعاون بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہنگامی امداد کے بعد اب بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جبکہ مصر منتقل ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کا سلسلہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

جنگی صورتحال کےپیش نظراتوارکوملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے41پروازیں منسوخ

Published

on


جنگی صورتحال کےپیش نظراتوارکو24ویں روزکراچی سمیت پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے41پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کےمطابق پاکستان سےمشرق وسطی کی آج 41 پروازیں منسوخ ہوئیں،اس کےعلاوہ اندرون ملک کی بھی 7پروازیں منسوخی کا شکاررہیں، اتوارکوپاکستان سےفجیرہ کے درمیان فضائی آپریشن جذوی طورپربحال رہا۔

ذرائع کےمطابق کراچی سےمشرق وسطی کی 14پروازیں منسوخ جبکہ 10میں تاخیررہی، لاہورسے دبئی، دوحہ، بحرین، تہران اورشارجہ کی 14 پروازیں،اسلام آباد سےکویت،ابوظہبی،دبئی،شارجہ، دوحہ، ریاض کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں،

ذرائع کےمطابق پشاورفجیرہ کی 2 پروازیں آپریٹ ہوئیں جبکہ لاہور،اسلام آباد سے 4 پروازوں کی روانگی اوراسلام آباد سے العین کی 2 پروازوں کی روانگی میں غیریقینی رہی۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی کتابوں کی دکان کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش، فوٹیج بھی سامنے آگئی

Published

on



ناظم آباد سرسید اردو بازار میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کتابوں کی دکان کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کہ نامعلوم ملزمان نے صرف ایک مخصوص دکان کو جلانے کی کوشش کی ہے، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی یا لین دین کا معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کے علاقے ناظم آباد سرسید اردو بازار میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کتابوں کی دکان کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق عید کے پہلے روز رات سوا نو بجے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل سوار 2 افراد دکان کے باہر آکر رکتے ہیں، گاڑی اور موٹر سائیکل سوار افراد آپس میں بات کرتے ہیں، اسی دوران گاڑی میں سوار افراد آگے چلے جاتے ہیں۔

موٹر سائیکل سوار افراد موٹر سائیکل گھما کر دکان کے باہر رک جاتے ہیں، موٹر سائیکل سوار ملزم ہیلمٹ پہنتا ہے اور دوسرے ملزم کے ہاتھ میں پلاسٹک کی بوتل میں پیٹرول یا کیمیکل موجود ہے۔

ہیلمٹ پہنا ملزم دوسرے ملزم سے بوتل لینے کے بعد پیٹرول یا کیمیکل دکان کے شٹر سے اندر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، ملزم ماچس کے ذریعے آگ لگانے کے بعد ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ دکان میں آگ بھڑک جاتی ہے تاہم خوش قسمتی سے آگ سے دکان کو جزوی نقصان پہنچتا ہے۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق علاقے میں موجود افراد نے دکان کے تالے توڑ کر دکان کو مکمل جلنے سے بچایا، دکان میں لگی آگ پھیلتی تو پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی۔ متاثرہ دکاندار نے حکام سے واقعے کا نوٹس لیں اور آگ لگانے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس ایچ او رضویہ بشارت کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے صرف ایک مخصوص دکان کو جلانے کی کوشش کی ہے، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی یا لین دین کا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 4 فلسطینی شہید

Published

on



غزہ کے شمالی علاقے اور نصیرت کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے وسطی غزہ میں نصیرت کمیپ کے مرکز پر پولیس گاڑی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوگئے اور چند گھنٹے بعد شمالی غزہ میں ایک اور فضائی کارروائی کی گئی جہاں مزید شہادتیں ہوئی۔

وزارت صحت اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ نصیرت کیمپ میں شہید ہونے والے افراد پولیس فورس کے اہلکار تھے اور اس حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح ایک اور کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت الفتح کے رہنما کے طور پر ہوئی اور شمالی غزہ کے قریبی علاقے شیخ رادوان میں کی گئی کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں کسی حد تک کمی رپورٹ کی گئی ہے لیکن فلسطینیوں کے مطابق ایران جنگ کے باوجود غزہ میں اسرائیلی کی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران درجنوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کی کارروائیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور اکتوبر سے اب تک 680 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے غزہ میں ان کے 4 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending