Connect with us

Today News

کراچی: منگھوپیر میں مزدا بس نے 3 سالہ بچے کو کچل دیا، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published

on



کراچی:

عیدالفطر کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر تھانے کے علاقے خیرآباد بھاشانی بیکری امن چوک کے قریب مسافر مزدا کی ٹکر سے راہ گیر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالوحید ولد عالم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او منگھوپیر انیس شیخ کے مطابق حادثہ کے بعد مسافرمزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر مزدا کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا بلال چورنگی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ اصغر ولد بکر اور زخمی نوجوان کی شناخت ظفر ولد اللہ دین کے نام سے کی گئی، ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل پول سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی کی کروڑوں مالیت کی کرنسی تحویل میں لے لی

Published

on


ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی سے متعلق کارروائی کے دوران 289 کروڑروپے مالیت کی کرنسی تحویل میں لے لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نےغیر قانونی فارن کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اورڈپٹی ڈائریکٹرکی نگرانی میں کی گئی، غیر قانونی فارن کرنسی اورحوالہ ہنڈی کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبدالرحمان ولد سلطان محمد کو موچکو پولیس اسٹیشن کراچی سےتحویل میں لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ایرانی کرنسی میں تقریباً 289 کروڑ مالیت کی رقم برآمد ہوئی۔ ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں غیر قانونی لین دین کا ریکارڈ موجود ہے۔

موبائل فون میں فارن کرنسی کی خرید و فروخت اورحوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد پائے گئے۔ ملزم کو برآمد شدہ کرنسی اورشواہد سمیت ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا گیا، مذکورہ معاملے پرمذید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

Published

on


پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پی پی پی سیکریٹریٹ نے کہا کہ 35سال کی ماروی ملک برین ہمیرج کے باعث کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں، اہل خانہ کے مطابق ماروی ملک کو 5 دن قبل کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، 35 برس کی ماروی ملک کوتین دن قبل طبعیت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کا انتقال برین ہیمرج سے ہوا، مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز پیر سہ پہرساڑھے تین بجے ڈی ایچ اے فیز ایٹ کراچی میں اداکی جائے گی، جس کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، وزیراعظم نے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی اور مرحومہ کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماروی ملک کے انتقال پر شیری رحمان سے اظہار تعزیت کیا، شیری رحمان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے، یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اس دکھ کی گھڑی میں سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ماروی ملک کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، غم کی اس گھڑی میں پارٹی کارکنان شیری رحمان اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی، اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد:تھانہ ہمک کی حدود میں ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا گیا

Published

on


اسلام آباد میں تھانہ ہمک کی حدود میں ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پشتو کی مشہور ٹک ٹاکر  آؤٹ لوفرہ کو  خاوند نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور  ٹک ٹاکر خاتون کے شوہر نے بعد میں خود بھی خودکشی کر لی۔

واقعے تھانہ ہمک کی حدود لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا، ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید جو کہ اٹک کی رہائشی تھی۔

متن مقدمہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا، ایک نوجوان لڑکا جس کا نام پتا محمد صادق جس کو سر پر فائر لگا ہوا تھا، ابتدائی طور پر پتا چلا ہے لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔

صادق اٹک پولیس سے ڈسمس ہو چکا تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے، پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔

ٹک ٹاکر لڑکی ثنا جاوید جس کی پہلے شفیق احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس سے اس نے خلع لے رکھی تھی، ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی۔

پولیس کے مطابق ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واقع گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا۔





Source link

Continue Reading

Trending