Connect with us

Today News

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ، تیسرا انجکشن لگا دیا گیا، بینائی تسلی بخش قرار

Published

on



اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے زیرِ نگرانی تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی اے جی ایف  کا تیسرا انجکشن لگایا گیا، جبکہ ان کی بینائی کو میڈیکل بورڈ نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانے کے بعد آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور سیکیورٹی پروٹوکولز اپنائے گئے۔ ان کا علاج ڈے کیئر ایڈمیشن کے طور پر کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ طبی معائنے اور علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل ہدایات، فالو اپ پلان اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق آئندہ بھی بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی میں انسانیت سسک اُٹھی، قوت سماعت اور گویائی سے محروم معذور نوجوان سے اجتماعی زیادتی

Published

on



راولپنڈی:

راولپنڈی کے علاقے گرجا، تھانہ دھمیال کی حدود میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ قوت سماعت اور گویائی سے محروم 18 سالہ نوجوان مبینہ طور پر درندگی کا نشانہ بن گیا۔

پولیس کے مطابق چار افراد نے معذور لڑکے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ اخلاق سوز حرکات بھی کرتے رہے۔

واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

متاثرہ لڑکے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا گونگا اور بہرہ ہے، جو گھر سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔

وہ بیٹے کی تلاش میں نکلے اور طویل جستجو کے بعد اسے محلے سے ہی ڈھونڈ نکالا۔ والد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وہ بیٹے تک پہنچے وہ رونے لگا اور اشاروں کی زبان میں اپنی آپ بیتی بیان کی۔

مدعی کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ حمزہ نامی شخص اور تین نامعلوم افراد نے مل کر اس کے ساتھ زیادتی کی متاثرہ لڑکے نے اپنے موبائل پر عبداللہ نامی ایک اور ملزم کی تصویر بھی دکھائی۔

اہلِ خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد ایک ملزم عبداللہ کا والد ان کے گھر پہنچا اور مبینہ طور پر زبردستی صلح نامہ کرنے اور پولیس کے پاس جانے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی، بیرونی معیشت کا امتحان

Published

on



کراچی:

پاکستان کی بیرونی معیشت ایک مرتبہ پھر دباؤکاشکار ہے،کیونکہ عید کے فوراً بعد ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈکی ادائیگی متوقع ہے، جس نے زرِمبادلہ ذخائر، قرضوں کے بوجھ اور بیرونی مالیاتی انحصار سے متعلق خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2026 کے آغاز تک پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر تقریباً 8 سے 9 ارب ڈالرکے درمیان ہیں، جو 2023 کے شدید بحران کے مقابلے میں بہتری توظاہرکرتے ہیں، تاہم یہ اب بھی صرف ڈیڑھ سے دو ماہ کی درآمدات کیلیے کافی ہیں،جو عالمی معیار سے کم ہے۔

وزارتِ خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق پاکستان کامجموعی بیرونی قرضہ اور واجبات 125ارب ڈالر سے تجاوزکرچکے ہیں،جبکہ رواں مالی سال کے دوران 25 ارب ڈالرسے زائد بیرونی مالی ضروریات کاسامناہے،صورتحال میں ایک ارب ڈالرکی یورو بانڈ ادائیگی مارکیٹ کے اعتماد کیلیے اہم امتحان سمجھی جارہی ہے۔

پاکستان نے حالیہ برسوں میں اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلیے دوست ممالک سے رول اوور،عالمی مالیاتی اداروں کی معاونت اورمحدودوسائل کاسہارالیاہے۔

عالمی بانڈمارکیٹس تک رسائی کمزورکریڈٹ ریٹنگ اور بلند رسک پریمیم کے باعث تقریباً بند ہو چکی ہے۔آئی ایم ایف پروگرام اس وقت معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار اداکررہاہے،جس کے تحت نہ صرف مالی معاونت مل رہی ہے، بلکہ دیگر عالمی اداروں سے بھی فنڈنگ کے راستے کھل رہے ہیں، تاہم اس کے ساتھ سخت شرائط اور اصلاحات بھی جڑی ہوئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کو درپیش اصل مسئلہ اس کی کمزور برآمدی بنیادہے، برآمدات 25 سے 30 ارب ڈالرکے درمیان محدودہیں،جبکہ درآمدات اس سے کہیں زیادہ رہتی ہیں،جس کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقراررہتاہے،بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر،جو سالانہ تقریباً 30 ارب ڈالر تک پہنچتی ہیں، اہم سہارا ہیں، لیکن یہ بھی عالمی حالات کے اثرسے مکمل محفوظ نہیں۔

معاشی ماہرین کاکہناہے کہ قلیل مدتی اقدامات کے بجائے طویل مدتی اصلاحات ناگزیر ہیں،جن میں برآمدات کا فروغ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور مالیاتی نظم و ضبط شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ملک بھر میں آج 86 واں یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Published

on



اسلام آباد:

آج پوری قوم 86 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے، یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک میں عام تعطیل ہے۔

 یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔

توپوں کی سلامی دینے کی تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئیں۔

اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منائی جا رہی ہے، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی طرح ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات سادگی اور کفایت شعاری کے تحت منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان 23 مارچ 1959 کو منایا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد 1948 سے 1955 تک یہ دن معمول کی طرح تھا۔

 قیام پاکستان کے سات سال بعد صدر اسکندر مرزا اور وزیراعظم چوہدری محمد علی کی قیادت میں 23 مارچ 1956 کو ملک کا اپنا تیارکردہ نیا آئین نافذ ہوا۔

نیا آئین بنا کر نافذ کرنا بہت بڑی کامیابی تھی، لہٰذا حکومت وقت نے اسے ہمیشہ کےلیے یادگار دن قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ اب سالانہ سرکاری سطح پر یہ دن یوم جمہوریہ کے نام سے 23 مارچ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending