Today News
ہانیہ عامر کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
اس بار وجہ ان کی عید کے موقع پر ساڑھی میں شیئر کی گئیں بولڈ تصاویر بنیں جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔
Today News
کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس معطل
کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس آج معطل کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور روانہ نہیں ہوگی۔
مزید برآں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد کے مقام سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹوں کا مکمل کرایہ واپس کر دیا جائے گا۔
Today News
عید الفطر اور یومِ پاکستان پر پاک فوج اور شہداء کے اہل خانہ کا پرعزم پیغام
عید الفطر اور یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے بھی اپنے پیاروں کی قربانیوں کو یاد کیا۔
عیدالفطر کے موقع پرسپاہی مسعود عالم شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
بیٹی کا کہنا تھا کہ والد کی یاد آج بھی دل میں زندہ ہے، ہمیں انکی شہادت پر فخر ہے۔ والد کا وطن کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
شہید میجر احمر رضا کے لواحقین کا عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کیلئے جذبات کا اظہار
اسی طرح شہید میجر احمر رضا کے اہلِ خانہ نے بھی پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کے لیے جذبات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر پاکستان آرمی کے تمام جوانوں، افسران، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو عید مبارک کہتے ہیں۔
بھائی کا کہنا تھا کہ شہید میجر احمر رضا آئیوری کوسٹ میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران شہید ہوئے، شہادت کی خبر اچانک ملی جس پر صبر و شکر ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
Today News
پاور پلانٹس پر حملے ہوئے تو آبنائے ہرمز کو مکمل بند کردیں گے، ایران کی بڑی دھمکی
ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور خطے میں توانائی و پانی کی تنصیبات پر بھی حملے کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں قاسمیہ برج کو تباہ کر دیا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے اس کارروائی کو ممکنہ زمینی حملے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل بھی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی حملوں میں جنوبی اسرائیل کے شہروں عراد اور دیمونہ میں 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران نواز فورسز پی ایم ایف کے ہیڈکوارٹر کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، یہ حملے امریکی سفارتکار اور ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے عالمی معیشت پر بڑے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story
-
Entertainment2 weeks ago
Eman Fatima’s Mother’s Message For Rajab Butt