Connect with us

Today News

پیٹرول مہنگا؛ پاکستان میں پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیاں مقبول ہونے لگیں

Published

on



کراچی:

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا  اضافے کے باعث ملک میں پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیاں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

ملک میں پیٹرول کی قیمتیں 320روپے فی لیٹر سے متجاوز ہونے سے گاڑی چلانے کی لاگت میں نمایاں اضافے کے باعث اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) استعمال کرنے والوں کی ترجیحات تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں۔

ماہرین اور صنعت سے وابستہ شخصیات کے مطابق اب پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز اور رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکلز پاکستانی صارفین کے لیے زیادہ موزوں اور معاشی طور پر فائدہ مند انتخاب بنتے جارہے ہیں۔

چیری ماسٹر پاکستان کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید آصف احمد کے مطابق موجودہ پیٹرول قیمتوں نے روایتی گاڑیوں کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اب یہ صرف ماحولیات کا معاملہ نہیں رہا بلکہ براہ راست صارف کے ماہانہ اخراجات کا سوال بن چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عام پیٹرول پر چلنے والی سی سیگمنٹ SUV، جو اوسطاً 10 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہے، موجودہ قیمتوں پر تقریباً 32 روپے فی کلومیٹر خرچ کرتی ہے۔ اس کے مقابلے میں روایتی ہائبرڈ گاڑیاں، جو تقریباً 18کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہیں، ان کی لاگت بھی کم ہو کر تقریباً 18روپے فی کلومیٹر رہتی ہے، تاہم وہ اب بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تبدیلی پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیوں کے ذریعے آرہی ہے، جو شہری استعمال کے دوران زیادہ تر سفر بجلی پر مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مثال کے طور پر ایک جدید پلگ اِن SUV کی بیٹری کو مکمل چارج کرنے پر تقریباً 170 کلومیٹر تک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔ اگر بجلی کی اوسط قیمت 50 روپے فی یونٹ لی جائے تو ایک مکمل چارج کی لاگت تقریباً 1700 روپے بنتی ہے، جو فی کلومیٹر تقریباً 10 روپے کے برابر ہے۔

اس طرح ایک پلگ اِن ہائبرڈ SUV کی یومیہ لاگت روایتی پیٹرول گاڑی کے مقابلے میں تقریباً 22 روپے فی کلومیٹر کم ہو سکتی ہے، جو ماہانہ بنیاد پر صارفین کے لیے نمایاں بچت کا باعث بنتی ہے۔

ماہرینِ توانائی کے مطابق پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہوا سولر انرجی کا رحجان بھی اس تبدیلی کو مزید تقویت دے رہا ہے۔ ملک میں نیٹ میٹرنگ اور گھریلو سولر سسٹمز کی تنصیب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے صارفین نہ صرف بجلی کے بل کم کر رہے ہیں بلکہ اپنی گاڑیوں کو بھی کم لاگت پر چلا سکتے ہیں۔

سید آصف احمد کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں پاکستان کی توانائی اور ٹرانسپورٹ دونوں تبدیلیاں آپس میں جڑ رہی ہیں۔ جو گھرانے اپنی بجلی خود پیدا کر رہے ہیں، وہ نہ صرف بجلی بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی بڑی کمی لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلگ اِن ہائبرڈ اور REEV گاڑیاں پاکستانی صارفین کے لیے اس لیے بھی موزوں ہیں کیونکہ یہ مکمل الیکٹرک گاڑیوں کے برعکس چارجنگ انفرا اسٹرکچر پر مکمل انحصار نہیں کرتیں اور طویل سفر کے لیے پیٹرول بیک اپ فراہم کرتی ہیں۔

معاشی ماہرین اس رجحان کو قومی معیشت کے تناظر میں بھی اہم قرار دیتے ہیں۔ پاکستان کا انحصار درآمدی تیل پر ہے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہ راست ملکی مالیاتی دباؤ میں اضافہ کرتا ہے۔

سرکاری اندازوں کے مطابق عالمی تیل کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ مالی خسارے میں سیکڑوں ارب روپے کا اضافہ کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کی بڑی تعداد کم ایندھن استعمال کرنے والی یا بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی طرف منتقل ہوتی ہے تو اس سے نہ صرف انفرادی سطح پر بچت ہوگی بلکہ ملک کے درآمدی بل پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

موجودہ صورتحال میں واضح ہوتا جا رہا ہے کہ پاکستان میں SUV استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مستقبل کا انتخاب تبدیل ہورہا ہے، جہاں پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیاں مہنگے ایندھن کے دور میں ایک عملی اور معاشی حل کے طور پر سامنے رہی ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین  سروس معطل

Published

on


کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس آج معطل کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور روانہ نہیں ہوگی۔

مزید برآں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد کے مقام سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹوں کا مکمل کرایہ واپس کر دیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

عید الفطر اور یومِ پاکستان پر پاک فوج اور شہداء کے اہل خانہ کا پرعزم پیغام

Published

on


عید الفطر اور یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے بھی اپنے پیاروں کی قربانیوں کو یاد کیا۔

عیدالفطر کے موقع پرسپاہی مسعود عالم شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ 

بیٹی کا کہنا تھا کہ والد کی یاد آج بھی دل میں زندہ ہے، ہمیں انکی شہادت پر فخر ہے۔  والد کا وطن کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

شہید میجر احمر رضا کے لواحقین کا عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کیلئے جذبات کا اظہار 

اسی طرح شہید میجر احمر رضا کے اہلِ خانہ نے بھی پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کے لیے جذبات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر پاکستان آرمی کے تمام جوانوں، افسران، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو عید مبارک کہتے ہیں۔

بھائی کا کہنا تھا کہ شہید میجر احمر رضا آئیوری کوسٹ میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران شہید ہوئے، شہادت کی خبر اچانک ملی جس پر صبر و شکر ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاور پلانٹس پر حملے ہوئے تو آبنائے ہرمز کو مکمل بند کردیں گے، ایران کی بڑی دھمکی

Published

on


ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور خطے میں توانائی و پانی کی تنصیبات پر بھی حملے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں قاسمیہ برج کو تباہ کر دیا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے اس کارروائی کو ممکنہ زمینی حملے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل بھی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی حملوں میں جنوبی اسرائیل کے شہروں عراد اور دیمونہ میں 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران نواز فورسز پی ایم ایف کے ہیڈکوارٹر کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، یہ حملے امریکی سفارتکار اور ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے عالمی معیشت پر بڑے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending