Connect with us

Today News

سائنسدانوں کی نئی دریافت نے 300 سال پرانا قانون توڑ ڈالا

Published

on



سائنس دانوں کی نئی دریافت نے 300 برس سے زیادہ عرصے سے درست سمجھے والے قانون کو غلط ثابت کردیا۔

یونیورسٹی آف کونسٹانز کے سائنس دانوں نے ایک بالکل نئی قسم کی سلائڈنگ فرکشن {رگڑ} کی نشاندہی کی ہے۔

اس معاملے میں حرکت میں مزاحمت دو اشیاء کے طبعی راطبے کے بغیر پیدا ہوتی ہے اور مقناطیسی عناصر کے مجموعی رویے کے سبب سامنے آتی ہے۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ رگڑ ہمیشہ وزن کے ساتھ نہیں بڑھتی {جیسا کہ ایمنٹنز لا میں بتایا جاتا ہے} بلکہ جب اندرونی نظام میں مقناطیسی ترتیب جب خراب ہوجاتی ہے تو فرکشن اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے۔

300 برس سے ایمنٹنز لا کے تحت یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ رگڑ کا براہ راست تعلق اس بات سے ہے کہ دو سطحوں کو کتنی طاقت سے دبایا جا رہا ہے اور اس کی مثال عام زندگی میں بکثرت ملتی ہے جیسے کہ بھاری اشیاء کا ہلایا جانا مشکل جبکہ کم وزن اشیاء کو باآسانی ہلایا جا سکتا ہے۔

جس کی وضاحت عام طور پر یوں دی جاتی ہے کہ پریشر پڑنے پر سطحوں کی شکل بگڑ جاتی ہے جس کے بعد سطح کے خردبینی کانٹیکٹ پوائنٹس بڑھ جاتے ہیں اور مزاحمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس امکان کی جانچ کے لیے محققین نے ایک ٹیبل ٹاپ تجربہ ترتیب دیا، جس میں آزادانہ طور پر گھومنے والے مقناطیسی عناصر کی دو جہتی قطار کو ایک دوسری مقناطیسی تہہ کے اوپر رکھا گیا۔ حیران کن بات یہ تھی کہ دونوں تہیں کبھی براہِ راست ایک دوسرے کو چھوتی نہیں تھیں، پھر بھی ان کے درمیان مقناطیسی تعامل ایک قابلِ پیمائش رگڑ کی قوت پیدا کر رہا تھا۔

مزید دلچسپ یہ کہ تہوں کے درمیان فاصلے کو کم یا زیادہ کرکے ٹیم مؤثر بوجھ (لوڈ) کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہی اور ساتھ ہی حرکت کے دوران مقناطیسی ساخت میں آنے والی تبدیلیوں کو براہِ راست مشاہدہ بھی کیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ قومی خودمختاری اور آزادی کا بھرپور دفاع کیا، چینی صدر

Published

on



اسلام آباد:

چین کے صدر زی جن پنگ نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی صدر زی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ قومی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کیا ہے، مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی ترقی کو آگے بڑھایا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا، چین، پاکستان کا قریبی دوست ہونے کے ناطے، پاکستان کی ترقیاتی کامیابیوں پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ رواں سال چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز اور پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ بھی ہے، دونوں ممالک اپنی روایتی دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔

زی پنگ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر پاک چین مشترکہ مستقبل کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو یومِ پاکستان پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا ایران مذاکرات؛ پیٹرول قیمتں کم، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ ڈالر اور سونا مستحکم

Published

on


امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات اور مزید حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں ڈاؤ جونز انڈیکس 975 پوائنٹس یعنی 2 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 2 فیصد اور نیسڈیک میں 2 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ نیسڈیک گزشتہ ہفتے اپنی حالیہ بلند سطح سے تقریباً 10 فیصد کمی کے قریب پہنچ چکا تھا۔

یورپی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں اسٹوکس 600 انڈیکس میں 1 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈیکس 1 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گیا۔

محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے اثاثوں میں کمی دیکھی گئی سونے کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس میں 0 اعشاریہ 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بانڈز خریدنے کے باعث ٹریژری ییلڈز بھی نیچے آئیں۔

دوسری جانب تیل کی عالمی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 10 فیصد سے زائد کم ہو کر تقریباً 100 ڈالر فی بیرل رہ گئی جبکہ ایک موقع پر یہ 96 ڈالر تک بھی گر گئی تھی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 9 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد تقریباً 88 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ڈیزل فیوچرز میں 8 اعشاریہ 5 فیصد اور پیٹرول فیوچرز میں 9 فیصد کمی آئی۔

تاہم رواں سال کے دوران یہ قیمتیں اب بھی بالترتیب 83 اور 74 فیصد زیادہ ہیں اس کے باوجود کہ پیر کے روز قیمتوں میں کمی ہوئی خام تیل کی قیمتیں اب بھی جنگ کی ابتدا کے وقت کی قیمت سے تقریباً ایک تہائی زیادہ ہیں۔

امریکی صارفین کو اس جنگ کی قیمت مہنگے ایندھن کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے۔ امریکا میں پیٹرول کی قیمت مسلسل 23 ویں روز اضافے کے بعد 3 اعشاریہ 96 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی جو اگست 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

جنگ کے فوری اور جلد خاتمے کی امید پر انحصار نہیں کیا جاسکتا؛ برطانوی وزیراعظم

Published

on


برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ ہمیں اسی حساب سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے فوری اور جلد خاتمے کی امید پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی بحران کو جلد از جلد کم کرنے پر مرکوز ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی اپنی ٹیم کو واضح ہدایات دی تھیں کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ تنازع مختصر ہوگا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہو رہی ہے تو یہ ایک خوش آئند امر ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت ہورہی ہے جس کے بعد امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملے کو 5 دن کے لیے مؤخر کردیا۔

تاہم ایران نے امریکی صدر کے مذاکرات کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending