Today News
پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی
کراچی:
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی کے بعد ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں آج تک کی سب سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 436ڈالر کی کمی سے 4ہزار 250ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 43ہزار 600روپے کی تاریخی کمی سے 4لاکھ 47ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہے۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 37ہزار 380روپے گھٹ کر 3لاکھ 83ہزار 883روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 6ہزار 884 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 686روپے کی کمی سے 5ہزار 901روپے کی سطح پر آگئی۔
Today News
امریکا ایران مذاکرات؛ پیٹرول قیمتں کم، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ ڈالر اور سونا مستحکم
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات اور مزید حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں ڈاؤ جونز انڈیکس 975 پوائنٹس یعنی 2 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 2 فیصد اور نیسڈیک میں 2 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ نیسڈیک گزشتہ ہفتے اپنی حالیہ بلند سطح سے تقریباً 10 فیصد کمی کے قریب پہنچ چکا تھا۔
یورپی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں اسٹوکس 600 انڈیکس میں 1 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈیکس 1 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گیا۔
محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے اثاثوں میں کمی دیکھی گئی سونے کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس میں 0 اعشاریہ 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بانڈز خریدنے کے باعث ٹریژری ییلڈز بھی نیچے آئیں۔
دوسری جانب تیل کی عالمی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 10 فیصد سے زائد کم ہو کر تقریباً 100 ڈالر فی بیرل رہ گئی جبکہ ایک موقع پر یہ 96 ڈالر تک بھی گر گئی تھی۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 9 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد تقریباً 88 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ڈیزل فیوچرز میں 8 اعشاریہ 5 فیصد اور پیٹرول فیوچرز میں 9 فیصد کمی آئی۔
تاہم رواں سال کے دوران یہ قیمتیں اب بھی بالترتیب 83 اور 74 فیصد زیادہ ہیں اس کے باوجود کہ پیر کے روز قیمتوں میں کمی ہوئی خام تیل کی قیمتیں اب بھی جنگ کی ابتدا کے وقت کی قیمت سے تقریباً ایک تہائی زیادہ ہیں۔
امریکی صارفین کو اس جنگ کی قیمت مہنگے ایندھن کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے۔ امریکا میں پیٹرول کی قیمت مسلسل 23 ویں روز اضافے کے بعد 3 اعشاریہ 96 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی جو اگست 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
Today News
جنگ کے فوری اور جلد خاتمے کی امید پر انحصار نہیں کیا جاسکتا؛ برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ ہمیں اسی حساب سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے فوری اور جلد خاتمے کی امید پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی بحران کو جلد از جلد کم کرنے پر مرکوز ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی اپنی ٹیم کو واضح ہدایات دی تھیں کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ تنازع مختصر ہوگا۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہو رہی ہے تو یہ ایک خوش آئند امر ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت ہورہی ہے جس کے بعد امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملے کو 5 دن کے لیے مؤخر کردیا۔
تاہم ایران نے امریکی صدر کے مذاکرات کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
Today News
ایران کی دھمکی کام کرگئی؛ ٹرمپ کا پاور پلانٹس پر حملے نہ کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے مراکز پر ممکنہ حملے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ایران کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیے دی گئی مہلت کے باوجود امریکا نے پانچ روز تک کسی بھی فوجی کارروائی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ پیچیدہ صورتحال کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مختلف ممالک پس پردہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ ایران اور لبنان میں جاری حملوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا۔
ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جنوبی لبنان میں پلوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
ایران اور لبنان میں جاری اس تنازع کے دوران ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث انسانی بحران کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت سات فیصد سے زائد کم ہو کر ننانوے ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی جبکہ اس سے قبل قیمت ایک سو چودہ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story
-
Entertainment2 weeks ago
Eman Fatima’s Mother’s Message For Rajab Butt