Connect with us

Today News

ایران کی دھمکی کام کرگئی؛ ٹرمپ کا پاور پلانٹس پر حملے نہ کرنے کا اعلان

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے مراکز پر ممکنہ حملے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ایران کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیے دی گئی مہلت کے باوجود امریکا نے پانچ روز تک کسی بھی فوجی کارروائی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ پیچیدہ صورتحال کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مختلف ممالک پس پردہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ ایران اور لبنان میں جاری حملوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا۔

ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جنوبی لبنان میں پلوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

ایران اور لبنان میں جاری اس تنازع کے دوران ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث انسانی بحران کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت سات فیصد سے زائد کم ہو کر ننانوے ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی جبکہ اس سے قبل قیمت ایک سو چودہ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں مقامی اور بین الاقوامی معروف کمنٹیٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق اس سال بھی شائقین کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کمنٹری فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے، جو میچز کے دوران تجزیے اور دلچسپ تبصروں کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کریں گے۔ 

https://web.facebook.com/thePSL/posts/introducing-the-star-studded-commentary-panel-for-hbl-psl-11-from-the-first-ball/1471205704584544/

ذرائع کے مطابق کمنٹری پینل میں پاکستان کے سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمنٹیٹرز بھی شامل ہوں گے، جو لیگ کے میچز کو مزید دلچسپ اور پروفیشنل انداز میں پیش کریں گے۔ 

https://web.facebook.com/thePSL/posts/%D8%A7%DB%8C%DA%86-%D8%A8%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D9%84-%D9%BE%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D8%B3-%D8%A7%DB%8C%D9%84-11-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D9%81%DB%8C%D8%B4%D9%84-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%DA%A9%D9%85%D9%86%D9%B9%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D9%86%D9%84%DB%81%D8%B1-%DA%AF%DB%8C%D9%86%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%AC%D9%88%D8%B4-%DB%81%D8%B1-%DA%86%D9%88%DA%A9%DB%92-%D9%BE%D8%B1/1471210804584034/

پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کو بہترین براڈکاسٹ تجربہ فراہم کرنا ان کی ترجیح ہے، اسی لیے ہر سال کی طرح اس بار بھی مضبوط کمنٹری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے اور اس کے میچز کو دنیا بھر میں بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے۔ 
 



Source link

Continue Reading

Today News

قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Published

on



پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر صاحبزادہ فرحان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 

رپورٹس کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے فروری کے دوران غیرمعمولی کھیل پیش کیا، جس کے باعث انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 6 اننگز کے دوران مجموعی طور پر 383 رنز اسکور کیے جن میں دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس کامیابی پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑی کی محنت، لگن اور پروفیشنل انداز کا نتیجہ ہے۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ فرحان مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
واضح رہے کہ اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی نامزد تھے، تاہم بہترین کارکردگی کی بنیاد پر یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کے نام رہا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ قومی خودمختاری اور آزادی کا بھرپور دفاع کیا، چینی صدر

Published

on



اسلام آباد:

چین کے صدر زی جن پنگ نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی صدر زی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ قومی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کیا ہے، مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی ترقی کو آگے بڑھایا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا، چین، پاکستان کا قریبی دوست ہونے کے ناطے، پاکستان کی ترقیاتی کامیابیوں پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ رواں سال چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز اور پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ بھی ہے، دونوں ممالک اپنی روایتی دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔

زی پنگ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر پاک چین مشترکہ مستقبل کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو یومِ پاکستان پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔





Source link

Continue Reading

Trending