Connect with us

Today News

قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Published

on



پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر صاحبزادہ فرحان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 

رپورٹس کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے فروری کے دوران غیرمعمولی کھیل پیش کیا، جس کے باعث انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 6 اننگز کے دوران مجموعی طور پر 383 رنز اسکور کیے جن میں دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس کامیابی پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑی کی محنت، لگن اور پروفیشنل انداز کا نتیجہ ہے۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ فرحان مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
واضح رہے کہ اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی نامزد تھے، تاہم بہترین کارکردگی کی بنیاد پر یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کے نام رہا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خطے کی کشیدہ صورتحال؛اسحاق ڈار کے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے

Published

on



 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی روابط کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین سے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدم استحکام سے بچاؤ کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری ہی مسائل کا مؤثر حل ہے جبکہ گفتگو کے دوران عیدالفطر کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

ادھر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی بھی شامل تھی۔

اسحاق ڈار نے عالمی و علاقائی امن کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے بدلتی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

مولانا فضل الرحمان نے مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Published

on



جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس 4 اپریل کو پشاور میں طلب کر لیا ہے، جو 5 اپریل تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے لیے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں اہم علاقائی اور ملکی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال بالخصوص ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پاک افغان تعلقات اور سرحدی صورتحال سمیت ملکی سیاسی حالات بھی زیر بحث آئیں گے۔ پارٹی قیادت موجودہ چیلنجز کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم پالیسی فیصلوں اور ممکنہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے، جس پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور مرکزی شوریٰ کے اراکین تفصیلی مشاورت کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطٰی جنگ؛ برطانیہ نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

Published

on


برطانیہ نے دو ایرانی نژاد شہریوں پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو مدد فراہم کرنے کے شبہ میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس مقدمے میں ایرانی شہری علی رضا فراسانی اور ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری نعمت اللہ شہسواری نامزد ہیں۔

 لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ان دونوں افراد نے خیر ملکی ایجنسی کے لیے لندن میں یہودی کمیونٹی سے منسلک افراد اور مقامات کی نگرانی کی تھی۔

جس پر آج ایرانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ایران اور اس کے حمایت یافتہ افراد سے پیدا ہونے والے خطرات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending