Today News
آبنائے ہرمز کی بندش؛ دنیا کیلیے نئی آبی گذرگاہ کون سی ہوسکتی ہے؟ ماہرین کا بڑا انکشاف
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند ہے جس سے دنیا بھر میں پیٹرول کی ترسیل معطل ہوگئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں گرنے لگیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی شپنگ 2026 کے بقیہ عرصے کے دوران مشرق وسطیٰ کے راستے سے گزرنے کے بجائے جنوبی افریقا کے کیپ آف گڈ کے گرد طویل چکر لگانے کا انتخاب کرسکتی ہے۔
اینالسٹ پیٹر سینڈ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز غیر محفوظ ہے اور شاید رواں برس ایسا ہی معاملہ رہے گا کیونکہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال غیر یقینی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ تجارتی جہاز اب دیگر رسد کے راستوں جیسے کہ باب المندب (یمن اور افریقا کے سرنگ کے درمیان) اور سوئز کینال (مصر میں سرخ سمندر سے ملنے والا راستہ) سے بھی دور رہیں گے جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے شپنگ کو متاثر کیا ہے۔
اینالسٹ پیٹر سینڈ نے کہا کہ ہم نے پچھلے کئی برسوں میں دیکھا ہے کہ وسیع خطے میں بے چینی جاری ہے۔ حوثی باغی باب المندب کو بند کر کے شدید رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ممکن ہے کہ اگلے ایک سال تک عالمی شپنگ مکمل طور پر کیپ آف گڈ کے گرد کا راستہ اختیار کرے بجائے اس کے کہ چھوٹے راستے یعنی سوئز کینال سے گزرے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی شپنگ کی یہ صورتحال عالمی مال برداری کی لاگت اور ترسیل کے وقت پر بھی گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔
Today News
امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی امید ہے؛ اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے بقول صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے ذریعے جنگی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اہم مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی اور امریکی افواج کی جنگ میں اہم کامیابیوں نے ایران کو معاہدے پر مجبور کیا ہے۔ سفارتی کامیابی بھی ہماری ہوگی۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ کئی نکات پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں امریکی صدر کے مذاکرات کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پیٹرول قیمتوں میں کمی اور جنگ میں کچھ وقفہ کرنا چاہتے ہیں۔
Today News
دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا
بھارت میں کھیل کے دوران نوجوان کرکٹر کی ہلاکت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا جس نے کھیل کے میدان میں بڑھتے ہوئے ہارٹ اٹیک کے کیسز پر تشویش میں اضافہ کر دیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں 22 سالہ نوجوان ثاقب کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حافظ تھانہ گنج کے علاقے میں پیش آیا جہاں ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیل رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ثاقب، جو بی ایڈ کا طالبعلم تھا، عید کی تعطیلات کے سلسلے میں گھر آیا ہوا تھا۔ جمعہ کے روز میچ کے دوران اسے اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ چند لمحوں بعد زمین پر گر پڑا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس اچانک موت پر اہل خانہ اور دوست شدید صدمے میں ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق ثاقب نہایت خوش اخلاق اور سب کا چہیتا تھا، جسے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور وہ مقامی ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا تھا۔
Source link
Today News
خطے کی کشیدہ صورتحال؛اسحاق ڈار کے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی روابط کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین سے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدم استحکام سے بچاؤ کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری ہی مسائل کا مؤثر حل ہے جبکہ گفتگو کے دوران عیدالفطر کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
ادھر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی بھی شامل تھی۔
اسحاق ڈار نے عالمی و علاقائی امن کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں فریقوں نے بدلتی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport