Connect with us

Today News

ایران اسرائیل امریکا جنگ کے سبب 450 پاکستانی زائرین تاحال کربلا میں محصور

Published

on



اسلام آباد:

ایران اسرائیل امریکا جنگ کے سبب 450 پاکستانی زائرین تاحال کربلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 رمضان سے بند عراقی فضائی حدود کے باعث 450 سے زائد پاکستانی زائرین تاحال کربلا میں پھنسے ہوئے ہیں، 50 کے لگ بھگ زائرین سعودی عرب کے عمرہ ویزے لگوا کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ایک زائر ضیغم عباس نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ محصور زائرین میں کچھ کے پاس اضافی رقوم موجود تھیں، جس کے ذریعے  انھوں نے عراق سے ایران بائی روڈ جبکہ کچھ نے عراق سے بعذریہ  جورڈن  سفرکا راستہ اختیار کیا اور پاکستان پہنچ گئے، پاکستانی زائرین میں خواتین بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زائرین کے پاس موجود رقم ختم ہونے سے اشیائے خورونوش اور ادویات خریدنے کے بھی لالے پڑ گئے، ادویات کی عدم دستیابی کے باعث اکثر بیمار بزرگ زائرین کی حالت خراب ہے، پاکستانی قونصل خانے سمیت سفارتخانے کے حکام نے بھی زائرین سے کوئی رابطہ نہیں کیا، محصور زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے پاکستانی سفارتی عملہ عدم دلچسپی کامظاہرہ کررہا ہے۔

زائرین نے وطن واپسی کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل کردی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹرمزید 46 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 388 ہوگئی

Published

on



جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹرمزید 46 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 388 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل و امریکی جنگ  ائیرلائنز کے لیے مزید چیلنجز کا باعث بن گئی،جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 46 روپے کا اضافہ ہوگیا، کمرشل جہازوں، ایئربس اور بوئنگ کے طیاروں میں استعمال ہونے والےایندھن کی  قیمت فی لیٹر 46 روپے بڑھ کر 388 روپے لیٹرہوگئی۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے اب تک مسافر بردار طیاروں کے ایندھن کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے،یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے لیٹرتھی۔

 مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے، اسی وجہ سے جیث فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ہانیہ عامر باکسنگ میں قدم رکھنے کیلیے تیار، ورلڈ باکسنگ چیمپئن کا ٹریننگ دینے کا انکشاف

Published

on



ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے کا انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ ان دنوں ہانیہ عامر کو باکسنگ کی باقاعدہ تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔

بھارتی حریفوں کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے والے عثمان وزیر نے اس موقع پر حکومتی وعدوں کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے پر بھی شکوہ کیا، دورانِ انٹرویو سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایسے باصلاحیت اور مضبوط کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی امید ہے؛ اسرائیلی وزیراعظم

Published

on


اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے بقول صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے ذریعے جنگی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اہم مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی اور امریکی افواج کی جنگ میں اہم کامیابیوں نے ایران کو معاہدے پر مجبور کیا ہے۔ سفارتی کامیابی بھی ہماری ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ کئی نکات پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔  

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں امریکی صدر کے مذاکرات کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پیٹرول قیمتوں میں کمی اور جنگ میں کچھ وقفہ کرنا چاہتے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending