Today News
مشرق وسطٰی جنگ؛ برطانیہ نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
برطانیہ نے دو ایرانی نژاد شہریوں پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو مدد فراہم کرنے کے شبہ میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس مقدمے میں ایرانی شہری علی رضا فراسانی اور ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری نعمت اللہ شہسواری نامزد ہیں۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ان دونوں افراد نے خیر ملکی ایجنسی کے لیے لندن میں یہودی کمیونٹی سے منسلک افراد اور مقامات کی نگرانی کی تھی۔
جس پر آج ایرانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ایران اور اس کے حمایت یافتہ افراد سے پیدا ہونے والے خطرات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
Today News
پاکستان کی بڑی سفارتی پیشکش، ایران اور امریکا مذاکرات کیلئے اسلام آباد بطور میزبان سامنے آ گیا
اسلام آباد:
پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کیلئے ایک اہم سفارتی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر دونوں فریق راضی ہوں تو اسلام آباد ہر سطح پر بات چیت کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور اگر ایران اور امریکا آمادہ ہوں تو مذاکرات کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا پاکستان کیلئے باعثِ اعزاز ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ فی الحال پاکستان میں کسی باضابطہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی.
تاہم یہ واضح کیا کہ اسلام آباد اصولی طور پر ایسے کسی بھی عمل کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں بھی یہی مؤقف دہرایا۔
دوسری جانب ایران نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکات پر مشتمل ایک معاہدہ طے پا چکا ہے، جس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کی اہم ملاقات ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان پسِ پردہ سفارتی کوششوں میں بھی سرگرم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
Today News
امریکا نے ایرانی پارلیمان کے اسپیکر سے ملاقات کی درخواست کی ہے؛ میڈیا رپورٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کئی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے اور بات چیت کے لیے پہل ایرن نے کی تھی البتہ ایران نے تردید کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک ایرانی سینیئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
سینیئر عہدیدار نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ امریکا کی ملاقات کی درخواست پر ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی درخواست کا جواب دیا گیا ہے۔
رائٹرز کے بقول ایران کے سینیئر عہدیدار نے اس مجوزہ ملاقات کے مقام یا اس سے متعلق مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کی ہے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس دنوں کے دوران امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کچھ دوست ممالک نے پیغامات پہنچائے جن میں بتایا گیا کہ امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم ایران نے ان پیغامات کا کوئی جواب نہیں دیا
یاد رہے کہ ایران کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔
Today News
دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستان کا قومی پرچم روشن کیا گیا
یوم پاکستان کی مناسبت سے آج دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستان کا قومی پرچم روشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی دلکش لائٹنگ شام 7 بج کر 20 منٹ پر کی گئی۔ اس موقع پر سبز و سفید رنگوں میں جگمگاتا قومی پرچم عمارت پر نمایاں کیا گیا جو پاکستان سے محبت اور یکجہتی کی علامت ہے۔
یہ خصوصی لائٹ شو 86ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کیا گیا،پاکستان میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان 23 مارچ 1959 کو منایا گیا، قیام پاکستان کے سات سال بعد صدر اسکندر مرزا اور وزیراعظم چوہدری محمد علی کی قیادت میں 23 مارچ 1956 کو ملک کا اپنا تیارکردہ نیا آئین نافذ ہوا۔
نیا آئین بنا کر نافذ کرنا بہت بڑی کامیابی تھی، لہٰذا حکومت وقت نے اسے ہمیشہ کےلیے یادگار دن قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ اب سالانہ سرکاری سطح پر یہ دن یوم جمہوریہ کے نام سے 23 مارچ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ برج خلیفہ پر مختلف ممالک کے قومی پرچم اور اہم مواقع پر خصوصی لائٹنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے جو عالمی یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ہے۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story
-
Entertainment2 weeks ago
Eman Fatima’s Mother’s Message For Rajab Butt