Connect with us

Today News

خطے کی کشیدہ صورتحال؛اسحاق ڈار کے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے

Published

on



 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی روابط کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین سے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدم استحکام سے بچاؤ کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری ہی مسائل کا مؤثر حل ہے جبکہ گفتگو کے دوران عیدالفطر کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

ادھر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی بھی شامل تھی۔

اسحاق ڈار نے عالمی و علاقائی امن کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے بدلتی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کولمبین فضائیہ کا ہرکولیس طیارہ حادثے کا شکار، درجنوں فوجی سوار

Published

on


جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک بڑا فضائی حادثہ پیش آیا ہے جہاں کولمبین فضائیہ کا ایک فوجی طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا جس میں درجنوں اہلکار سوار تھے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح پورٹو لیگیزامو کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہرکولیس طیارہ معمول کی پرواز کیلئے روانہ ہو رہا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔

کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں فوج کے دو پلاٹون سوار تھے، جس کے باعث مسافروں کی تعداد 60 سے 100 کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

تاہم ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔

فوجی حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر زخمیوں کو نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک افسوسناک حادثہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تصدیق شدہ معلومات کے بغیر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ فضائیہ اور دفاعی ادارے مکمل الرٹ ہو کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کی بڑی سفارتی پیشکش، ایران اور امریکا مذاکرات کیلئے اسلام آباد بطور میزبان سامنے آ گیا

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کیلئے ایک اہم سفارتی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر دونوں فریق راضی ہوں تو اسلام آباد ہر سطح پر بات چیت کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور اگر ایران اور امریکا آمادہ ہوں تو مذاکرات کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا پاکستان کیلئے باعثِ اعزاز ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ فی الحال پاکستان میں کسی باضابطہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی.

تاہم یہ واضح کیا کہ اسلام آباد اصولی طور پر ایسے کسی بھی عمل کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں بھی یہی مؤقف دہرایا۔

دوسری جانب ایران نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکات پر مشتمل ایک معاہدہ طے پا چکا ہے، جس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کی اہم ملاقات ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان پسِ پردہ سفارتی کوششوں میں بھی سرگرم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا نے ایرانی پارلیمان کے اسپیکر سے ملاقات کی درخواست کی ہے؛ میڈیا رپورٹ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کئی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے اور بات چیت کے لیے پہل ایرن نے کی تھی البتہ ایران نے تردید کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک ایرانی سینیئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

سینیئر عہدیدار نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ امریکا کی ملاقات کی درخواست پر ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی درخواست کا جواب دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے بقول ایران کے سینیئر عہدیدار نے اس مجوزہ ملاقات کے مقام یا اس سے متعلق مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کی ہے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس دنوں کے دوران امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کچھ دوست ممالک نے پیغامات پہنچائے جن میں بتایا گیا کہ امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم ایران نے ان پیغامات کا کوئی جواب نہیں دیا

یاد رہے کہ ایران کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending