Connect with us

Today News

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے مذاکرات ہوں گے؟ اسرائیلی میڈیا نے بڑا انکشاف کر دیا

Published

on


اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق بات چیت ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے آمنے سامنے بیٹھ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ ملاقات خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی نمائندگی محمد باقر قالیباف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کر سکتے ہیں، جبکہ امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف، جیراڈ کشنر اور نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت متوقع بتائی جا رہی ہے۔

ایک امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ترکی، پاکستان اور مصر پسِ پردہ سفارتی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مصر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں جبکہ بات چیت کا محور جنگ کے خاتمے اور دیگر متنازع امور کا حل بتایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اشارہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امکان ہے کہ جلد کوئی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

رمضان اور عید تعطیلات کے بعد نئے عزائم: طلبہ، ملازمین اور خواتین کے لیے مفید مشورے

Published

on


رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور عید الفطر کی خوشیوں سے بھرپور تعطیلات کے بعد اب زندگی ایک بار پھر معمول کی ڈگر پر چل پڑی ہے۔

اس مرحلے پر ضروری ہے کہ ہم نہ صرف اپنے روزمرہ کے معمولات کو بحال کریں بلکہ ایک نئے عزم اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر انداز میں انجام دینے کی کوشش کریں۔

طلبہ کے لیے یہ وقت خاص اہمیت کا حامل ہے۔ رمضان کے دوران عبادات اور عید کی مصروفیات کے باعث تعلیمی سرگرمیوں میں کچھ وقفہ آ جاتا ہے، تاہم اب دوبارہ پڑھائی کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔

ماہرین تعلیم کے مطابق طلبہ کو چاہیے کہ وہ ایک منظم شیڈول ترتیب دیں، جس میں پڑھائی، آرام اور دیگر سرگرمیوں کے لیے متوازن وقت مختص ہو۔

چھوٹے اہداف مقرر کر کے ان کے حصول کی کوشش کرنا نہ صرف تعلیمی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ خود اعتمادی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

پیشہ ور افراد کے لیے بھی یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی ملازمت یا کاروبار میں نئی توانائی کے ساتھ واپسی کریں۔

رمضان المبارک میں صبر، برداشت اور نظم و ضبط جیسی جو خوبیاں پروان چڑھتی ہیں، انہیں عملی زندگی میں اپنانا کامیابی کی کنجی ثابت ہو سکتا ہے۔

دفاتر میں وقت کی پابندی، کام میں یکسوئی اور ٹیم ورک کو فروغ دینا نہ صرف ذاتی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ ادارے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کاروباری افراد کے لیے بھی یہ وقت ہے کہ وہ نئی حکمت عملی ترتیب دیں اور کلائنٹس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں۔

خواتین کے لیے رمضان اور عید کا دورانیہ خاصا مصروف ہوتا ہے، جس میں عبادات کے ساتھ ساتھ گھریلو ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔  تعطیلات کے بعد گھریلو امور کو دوبارہ منظم کرنا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں کی ترجیحات طے کریں اور خود کے لیے بھی وقت نکالیں۔ صحت مند طرزِزندگی اپنانا، متوازن غذا اور مناسب آرام نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔

سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں جو روحانی تربیت فراہم کرتا ہے، اسے سال بھر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ باہمی احترام، دوسروں کی مدد اور مثبت رویہ اپنانا معاشرے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عید کے بعد کا وقت دراصل ایک نئے آغاز کا موقع ہوتا ہے، جہاں ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی معیشت اور عوامی مفادات کو داؤ پر لگادیا

Published

on


یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی معیشت اور عوامی مفادات کو داؤ پر لگادیا ہے جبکہ ذاتی مفادات کے لیے دوغلے مودی کا ایران کے خلاف اسرائیل سے گٹھ جوڑ کے منفی اثرات بھی بھارتی عوام بھگتنے لگے ہیں۔

امریکی جریدہ ’دی نیو یارک ٹائمز‘ نے خلیج جنگ کو بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑنے کا قوی امکان ہے۔

جریدے کے مطابق بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلے ہی صارفین کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔

دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹ اب تک تقریباً 10 فیصد تک گر چکی ہے۔

دوسری جانب عالمی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے بھی خبردار کیا ہے کہ آئندہ سال کے دوران بھارت کو زیادہ مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق مودی نے نیتن یاہو سے سفاک نظریاتی وابستگی کے باعث اسرائیل کا ساتھ دے کر اپنے ملک کے معاشی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل گرتی معیشت، عوامی بوجھ اور تیل و گیس کی قلت اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار کی ترجیحات میں بھارتی عوام کا مفاد نہیں بلکہ ’اسرائیل نوازی‘شامل ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈنگ کا خدشہ

Published

on



کوئٹہ:

بلوچستان میں آج اور کل جبکہ 27 تا 29 مارچ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،  جس کے نتیجے میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور ژوب میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ نوکنڈی میں 19 اور چمن میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور جیوانی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 24 سے 25 مارچ اور پھر 27 سے 29 مارچ کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت تقریباً 27 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث 25 سے 28 مارچ کے دوران صوبے میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کی تاکید کی گئی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کی پیشگوئی خاران، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں کی گئی ہے، جبکہ لسبیلہ، خضدار، چاغی، دالبندین، سبی، کوہلو، بارکھان اور نصیرآباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

اسی طرح نوشکی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، لورالائی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح آج خاران، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، چاغی، نوشکی اور کوئٹہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ زیارت، چمن، پشین، ہرنائی، قلات اور مستونگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending