Connect with us

Today News

اغوا اور بھتہ طلب کرنے کا کیس: سابق ڈی سی و سابق ایس ایس پی ملیر عدالت طلب

Published

on



کراچی:

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہری کے اغوا اور بھتہ طلب کرنے کے کیس میں سابق ڈی سی ملیر، سابق ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر سرکاری افسران کو طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو اور سابق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی، مختیار کار مراد میمن ریاض مغیری، اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن خالد معروف اور ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کو سمن جاری کردیے۔

عدالت نے تمام سرکاری افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، غلام اکبر جتوئی کی جانب سے سرکاری افسران کیخلاف شکایت دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے انکے بیٹے کو اغوا کرکے بھتہ طلب کیا، بیٹے تیمور کو بازیاب کروالیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور قانونی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی کو ہدایت دی کہ ملزمان کو سمن جاری کرکے ان کی عدالت میں حاضری یقینی بنائیں، عملدرآمد رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے۔ ایس ایس پی سی آئی اے نوٹسز کی تعمیل بلا تاخیر یقینی بنائیں۔

ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365-A اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی کا نوٹس لیا گیا ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آدھا انسان آدھی مچھلی، جاپان سے پُر اسرار مخلوق کی باقیات دریافت

Published

on



جاپان میں ایک پرانے گھر سے دریافت ہونے والی نصف مچھلی اور نصف انسانی جل پری کی باقیات نے ایک نئی بحث شروع کر دی۔

تیز دھار دانت اور دم کے ساتھ ’قدیم بلا‘ کی دریافت اس جاپانی لیجنڈ کے حقیقت ہونے کا ایک ثبوت ہو سکتا ہے۔

یہ پُراسرار ڈھانچہ مبینہ طور پر جاپان کے شہر فُوکوشیما کے ایک پرانے گھر سے ملا ہے۔

اس ہیبت ناک دریافت میں ریزر کی طرح تیز دانت، بڑے بڑے ہاتھ اور جل پری کی دم واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ جاپانی دیو مالائی کہانیوں کی آبی بلا ’کَپّا‘ کا نمائشی ماڈل ہے۔

ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ جاپان کے تالابوں اور دریاؤں میں ان کا مسکن تھا اور یہ انسانوں اور مویشیوں کو کھینچ کر پانی میں ڈبو دیتی تھیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں ڈرائیو ان سینیما دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

Published

on



سندھ حکومت نے شہر قائد میں ایک بار پھر شہریوں کی تفریح کیلیے ڈرائیو ان سینیما بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت و سیاحت نوادرات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت خیر محمد کلوڑ، ڈائریکٹر جنرل ثقافت، ڈائریکٹر جنرل لائبریریز، ڈائریکٹر جنرل گورکھ ہل اسٹیشن، ایم ڈی سیاحت، ڈائریکٹر ڈی ٹی ایس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نے وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری کردہ کفایت شعاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ موجودہ کفایت شعاری مہم کے بعد محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے اہم اقدامات کیے جائیں گے، جس کے تحت کراچی میں ڈرائیو ان سینیما دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کراچی سے سکھر تک ٹرین سفاری کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد آرٹس کونسلز فعال کرنے پر غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ وفا ناتھن شاہی لائبریری خیرپور ناتھن شاہ، مورو کلچر سینٹر اینڈ لائبریری، پبلک لائبریری کشمور جلد عوام کیلئے کھول دی جائیں گی جبکہ سندھ حکومت نے گورکھ ہل اسٹیشن پر گورکھ فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کینجھر جھیل پر فیری سروس، واٹر اسپورٹس سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اضلاع کی سطح پر ثقافتی تقاریب سمیت نمائش کے پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ڈرائیو ان سئنیما کو فعال کرنے کا پلان بنایا ہے جبکہ سیاحتی و ثقافتی مراکز کو مزید بہتر بناکر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مزید آسان نظام لایا جارہا ہے، سندھ کے سیاحتی مرکز گورکھ ہل اسٹیشنز پر ترقیاتی کام سے سیاحوں کو سہولت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد گورکھ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر محکمے میں سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

’’رنگ نہیں صلاحیت اہم ہے‘‘؛ فہد مصطفیٰ کا سانولی رنگت والوں کے لیے پیغام

Published

on



پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے رنگت کے حوالے سے پائے جانے والے تاثر پر کھل کر بات کرتے ہوئے ایک حوصلہ افزا پیغام دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

فہد مصطفیٰ، جو ’’جیتو پاکستان‘‘ پر اپنی کامیاب میزبانی اور متعدد ڈراموں و فلموں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، حال ہی میں وسیم بادامی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر وہ اپنی نئی فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ کی تشہیر بھی کر رہے تھے اور ساتھ ہی اپنے کیریئر اور انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا شوبز انڈسٹری میں ہیرو یا ہیروئن بننے کے لیے گوری رنگت ضروری ہے؟ اس پر فہد مصطفیٰ نے واضح انداز میں کہا کہ وہ خود گورے نہیں ہیں، اس کے باوجود انہوں نے انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی، اس لیے رنگت اب کوئی معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں صلاحیت اور محنت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے صنم سعید، صبا قمر، احمد علی اکبر اور سجل علی جیسے جیسے بڑے ناموں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ سب کامیاب فنکار ہیں اور ان کی پہچان ان کا ٹیلنٹ ہے، نہ کہ رنگت۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دنیا بھر میں ہر طرح کے چہروں اور رنگت کے حامل افراد اداکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ وہ خود سانولی رنگت رکھتے ہیں لیکن اپنی محنت اور صلاحیت کے باعث کامیاب ہوئے۔

ان کا یہ بیان نہ صرف شوبز انڈسٹری میں موجود رنگت کے تعصب کے خلاف ایک مضبوط پیغام سمجھا جا رہا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال بن گیا ہے کہ کامیابی کا دارومدار ظاہری رنگت نہیں بلکہ قابلیت پر ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ پر گوری رنگت حاصل کرنے کےلیے وائٹننگ انجیکشن لگانے پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending