Today News
74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی معمر ترین ویلڈر کا تیسرا عالمی ریکارڈ منظور کرلیا۔
نسیم الدین نےہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز کو توڑ ڈالا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائلز توڑنے کا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے نئے ریکارڈ کی تصدیق کی ای میل موصول ہوگئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
نسیم الدین اس سے قبل اپنے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جبکہ ایک ہاتھ کی مدد سے سیب کچلنے کا عالمی ریکارڈ بھی نسیم الدین کے پاس ہے۔
نسیم الدین کی پوتی، پوتا، بیٹا اور بہو بھی پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈز قائم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کے والد ہیں۔
نسیم الدین نے اپنا ریکارڈ پاکستان آرمی کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میرا ریکارڈ تمام ہم وطنوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں۔
74 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں اور میرے اہل خانہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
Today News
ہیری پوٹر سیریز میں کاسٹنگ کے بعد اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
برطانوی اداکار پاپا ایسیڈو نے انکشاف کیا ہے کہ معروف سیریز ہیری پوٹر میں کاسٹ کیے جانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جیسے ہی ان کی اس سیریز میں شمولیت کا اعلان سامنے آیا، انہیں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے جن میں انہیں اس پروجیکٹ سے الگ ہونے کا کہا جا رہا ہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے واضح طور پر یہ کہا گیا کہ اگر انہوں نے سیریز میں کام جاری رکھا تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ تاہم اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن اس نوعیت کی دھمکیاں کسی بھی شخص کے لیے ناقابل قبول ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ وہ اس نئی سیریز میں ایک جادوگر کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ صورتحال انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاپا ایسیڈو اس سے قبل ’بلیک مرر‘ اور ’آئی مے ڈسٹرائی یو‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ نئی ہیری پوٹر سیریز میں وہ ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جسے ماضی میں معروف اداکار ایلن رکمین نے نبھایا تھا۔
Source link
Today News
افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی، طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری
خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاک-افغان طورخم بارڈر جزوی طور پر کھولنے کی منظوری دے دی ہے اور پہلے مرحلے میں جیلوں میں قید افغان شہریون کی واپسی ہوگی۔
پولیس اور حکومتی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر صرف مخصوص قافلوں کے لیے کھولا جائے گا اور واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور پہلا مرحلہ جیلوں میں موجود قیدیوں سے شروع ہوگا جہاں اس وقت بڑی تعداد میں افغان باشندے قید ہیں۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پشاور سینٹرل جیل میں ایک ہزار سے زائد، کوہاٹ اور ہری پور کی جیلوں میں تقریباً 1200 افغان قیدی موجود ہیں، جن کی دیکھ بھال پر روزانہ لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، اہل خانہ کی مسلسل آمد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں جیلوں سے افغان باشندوں کو نکال کر ناصر باغ کیمپ منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ رجسٹریشن کے بعد مہاجرین کو باقاعدہ قافلوں کی شکل میں طورخم بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور خیبر پولیس جمرود سے طورخم بارڈر تک قافلوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ واپسی کا دوسرا مرحلہ مہاجر کیمپوں میں مقیم افغان باشندوں پر مشتمل ہوگا، تیسرے مرحلے میں صوبے کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے گا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ تمام عمل باعزت اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر عام آمد و رفت کے لیے نہیں بلکہ صرف مخصوص قافلوں کے لیے کھولا جائے گا اور افغان مہاجرین کے قافلے کل سے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے جیلوں پر دباؤ کم ہوگا، اخراجات میں کمی آئے گی اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنائی جا سکے گی۔
Source link
Today News
پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں توانائی کی فراہمی کی صورت حال اور عالمی سطح پر تیل اور گیس کی منڈیوں میں جاری تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قومی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکا کو بتایا گیا کہ خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، جنہیں درآمدی معاہدوں اور جاری پیداوار کی بدولت تقویت حاصل ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمدی ٹرمینلز سے لے کر ریفائنریز، ذخیرہ گاہوں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس تک سپلائی چین معمول کے مطابق اور مستحکم انداز میں کام کر رہی ہے، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بحری اور لاجسٹک نظام کے ذریعے ایندھن کی ترسیل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کے کارگو بڑی حد تک یقینی بنائے جا چکے ہیں جبکہ مزید کھیپیں بھی منصوبہ بندی میں شامل ہیں تاکہ ذخائر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ریفائنریز اپنی معمول کی استعداد کے مطابق کام کر رہی ہیں اور خام تیل کی مؤثر پراسیسنگ کے لیے اقدامات جاری ہیں، کمیٹی کو عالمی توانائی منڈیوں میں قیمتوں کے رجحانات اور ان کے ملکی سطح پر اثرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
شرکا نے بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں کے درمیان فرق کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت متوازن اور بروقت پالیسی سازی کے لیے ان عوامل کا مسلسل تجزیہ کر رہی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملکی ریفائنریز اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر سطح پر برقرار رکھیں تاکہ سپلائی میں استحکام قائم رہے اور کسی بھی ممکنہ خلل سے بچا جا سکے، اس کے علاوہ عالمی جغرافیائی و سیاسی حالات اور ان کے توانائی کی فراہمی پر اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے حکومت کے درمیان (جی ٹو جی) معاہدوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن کا مقصد توانائی کی فراہمی کو مزید محفوظ بنانا اور ممکنہ خطرات کو کم کرنا ہے اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ متنوع ذرائع سے تیل کی فراہمی، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے بہتر انتظامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عالمی حالات، ذخائراور سپلائی چین کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ بروقت اورمؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔
وزیر خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مربوط حکمت عملی اور دانش مندانہ منصوبہ بندی جاری رکھا جائے گی۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story