Today News
اونلی فینز کے مالک لیونیڈ ریڈونسکی 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
دنیا کے معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’اونلی فینز‘‘ کے مالک لیونیڈ ریڈونسکی 43 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد انتقال کرگئے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لیونیڈ ریڈونسکی طویل علالت کے بعد پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کے اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے، جبکہ دنیا بھر سے ان کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
یوکرین کے شہر اوڈیسا میں پیدا ہونے والے اور شکاگو میں پرورش پانے والے ریڈونسکی نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے 2004 میں ویب کیم پلیٹ فارم ’’مائی فری کیمز‘‘ قائم کیا، جس کے بعد 2018 میں انہوں نے ’’اونلی فینز‘‘ کی پیرنٹ کمپنی خرید کر اس کے بڑے شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر بن گئے۔
ان کی قیادت میں ’’اونلی فینز‘‘ دنیا کے کامیاب ترین سبسکرپشن پلیٹ فارمز میں شامل ہوگیا، جہاں کریئیٹرز کو براہ راست اپنے مداحوں سے آمدن حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اگرچہ یہ پلیٹ فارم بالغ مواد کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوا، تاہم وقت کے ساتھ اس نے دیگر شعبوں میں بھی اپنی موجودگی بڑھائی۔
لیونیڈ ریڈونسکی عوامی سطح پر کم ہی نظر آتے تھے اور نسبتاً سادہ پروفائل رکھتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہے، خاص طور پر کینسر ریسرچ اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی معاونت کرتے رہے۔
Source link
Today News
افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی، طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری
خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاک-افغان طورخم بارڈر جزوی طور پر کھولنے کی منظوری دے دی ہے اور پہلے مرحلے میں جیلوں میں قید افغان شہریون کی واپسی ہوگی۔
پولیس اور حکومتی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر صرف مخصوص قافلوں کے لیے کھولا جائے گا اور واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور پہلا مرحلہ جیلوں میں موجود قیدیوں سے شروع ہوگا جہاں اس وقت بڑی تعداد میں افغان باشندے قید ہیں۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پشاور سینٹرل جیل میں ایک ہزار سے زائد، کوہاٹ اور ہری پور کی جیلوں میں تقریباً 1200 افغان قیدی موجود ہیں، جن کی دیکھ بھال پر روزانہ لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، اہل خانہ کی مسلسل آمد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں جیلوں سے افغان باشندوں کو نکال کر ناصر باغ کیمپ منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ رجسٹریشن کے بعد مہاجرین کو باقاعدہ قافلوں کی شکل میں طورخم بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور خیبر پولیس جمرود سے طورخم بارڈر تک قافلوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ واپسی کا دوسرا مرحلہ مہاجر کیمپوں میں مقیم افغان باشندوں پر مشتمل ہوگا، تیسرے مرحلے میں صوبے کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے گا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ تمام عمل باعزت اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر عام آمد و رفت کے لیے نہیں بلکہ صرف مخصوص قافلوں کے لیے کھولا جائے گا اور افغان مہاجرین کے قافلے کل سے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے جیلوں پر دباؤ کم ہوگا، اخراجات میں کمی آئے گی اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنائی جا سکے گی۔
Source link
Today News
پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں توانائی کی فراہمی کی صورت حال اور عالمی سطح پر تیل اور گیس کی منڈیوں میں جاری تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قومی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکا کو بتایا گیا کہ خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، جنہیں درآمدی معاہدوں اور جاری پیداوار کی بدولت تقویت حاصل ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمدی ٹرمینلز سے لے کر ریفائنریز، ذخیرہ گاہوں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس تک سپلائی چین معمول کے مطابق اور مستحکم انداز میں کام کر رہی ہے، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بحری اور لاجسٹک نظام کے ذریعے ایندھن کی ترسیل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کے کارگو بڑی حد تک یقینی بنائے جا چکے ہیں جبکہ مزید کھیپیں بھی منصوبہ بندی میں شامل ہیں تاکہ ذخائر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ریفائنریز اپنی معمول کی استعداد کے مطابق کام کر رہی ہیں اور خام تیل کی مؤثر پراسیسنگ کے لیے اقدامات جاری ہیں، کمیٹی کو عالمی توانائی منڈیوں میں قیمتوں کے رجحانات اور ان کے ملکی سطح پر اثرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
شرکا نے بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں کے درمیان فرق کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت متوازن اور بروقت پالیسی سازی کے لیے ان عوامل کا مسلسل تجزیہ کر رہی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملکی ریفائنریز اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر سطح پر برقرار رکھیں تاکہ سپلائی میں استحکام قائم رہے اور کسی بھی ممکنہ خلل سے بچا جا سکے، اس کے علاوہ عالمی جغرافیائی و سیاسی حالات اور ان کے توانائی کی فراہمی پر اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے حکومت کے درمیان (جی ٹو جی) معاہدوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن کا مقصد توانائی کی فراہمی کو مزید محفوظ بنانا اور ممکنہ خطرات کو کم کرنا ہے اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ متنوع ذرائع سے تیل کی فراہمی، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے بہتر انتظامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عالمی حالات، ذخائراور سپلائی چین کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ بروقت اورمؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔
وزیر خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مربوط حکمت عملی اور دانش مندانہ منصوبہ بندی جاری رکھا جائے گی۔
Source link
Today News
اسرائیل میں پاور پلانٹ پر حملے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پاور پلانٹ کو شعلوں میں گھرا دکھایا گیا ہے، اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ اسرائیل کے شہر حیفا میں بازن گروپ کے پاور پلانٹ پر ایرانی حملے کی فوٹیج ہے۔
تاہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو دراصل یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع ہیزیاز سینٹرل جنریٹنگ اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی ہے، جو مئی 2025 میں پیش آیا تھا۔ اس وقت اسرائیلی حملوں کے دوران یمن کے توانائی کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ ویڈیو پہلے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاچکی تھی، جہاں اسے درست تناظر میں یمن کے پاور پلانٹ پر حملے کے طور پر پیش کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اسے غلط کیپشن کے ساتھ دوبارہ وائرل کردیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں حیفا میں میزائل حملوں کے واقعات ضرور پیش آئے، جن میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا، لیکن اس ویڈیو کا ان واقعات سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔
مزید یہ کہ ویڈیو میں دکھایا گیا منظر 2024 کی سیٹلائٹ تصاویر سے بھی مطابقت رکھتا ہے، جو یمن کے اسی پاور پلانٹ کی ہیں، نہ کہ حیفا میں موجود بازن گروپ کی تنصیبات کی۔
یہ ویڈیو حیفا، اسرائیل کی نہیں بلکہ یمن کے شہر صنعا میں پاور پلانٹ پر ہونے والے پرانے حملے کی ہے، جسے غلط دعوے کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story