Today News
پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں توانائی کی فراہمی کی صورت حال اور عالمی سطح پر تیل اور گیس کی منڈیوں میں جاری تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قومی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکا کو بتایا گیا کہ خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، جنہیں درآمدی معاہدوں اور جاری پیداوار کی بدولت تقویت حاصل ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمدی ٹرمینلز سے لے کر ریفائنریز، ذخیرہ گاہوں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس تک سپلائی چین معمول کے مطابق اور مستحکم انداز میں کام کر رہی ہے، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بحری اور لاجسٹک نظام کے ذریعے ایندھن کی ترسیل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کے کارگو بڑی حد تک یقینی بنائے جا چکے ہیں جبکہ مزید کھیپیں بھی منصوبہ بندی میں شامل ہیں تاکہ ذخائر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ریفائنریز اپنی معمول کی استعداد کے مطابق کام کر رہی ہیں اور خام تیل کی مؤثر پراسیسنگ کے لیے اقدامات جاری ہیں، کمیٹی کو عالمی توانائی منڈیوں میں قیمتوں کے رجحانات اور ان کے ملکی سطح پر اثرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
شرکا نے بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں کے درمیان فرق کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت متوازن اور بروقت پالیسی سازی کے لیے ان عوامل کا مسلسل تجزیہ کر رہی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملکی ریفائنریز اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر سطح پر برقرار رکھیں تاکہ سپلائی میں استحکام قائم رہے اور کسی بھی ممکنہ خلل سے بچا جا سکے، اس کے علاوہ عالمی جغرافیائی و سیاسی حالات اور ان کے توانائی کی فراہمی پر اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے حکومت کے درمیان (جی ٹو جی) معاہدوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن کا مقصد توانائی کی فراہمی کو مزید محفوظ بنانا اور ممکنہ خطرات کو کم کرنا ہے اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ متنوع ذرائع سے تیل کی فراہمی، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے بہتر انتظامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عالمی حالات، ذخائراور سپلائی چین کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ بروقت اورمؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔
وزیر خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مربوط حکمت عملی اور دانش مندانہ منصوبہ بندی جاری رکھا جائے گی۔
Source link
Today News
لاہور میں رواں ماہ کے دوران 119 گینگز کے 269 کارندے گرفتار
لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران اب تک قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 119 گینگز کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران119خطرناک گینگز کے 269 افراد کو گرفتار کیا جن سے لاکھوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 75 لاکھ 83 ہزار روپے مالیت کی اشیا برآمد ہوئیں، جبکہ 25 چھینی اور چوری کی گئیں موٹرسائیکلیں، 2 رکشے اور 64 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ 13لاکھ 73 ہزار سے زائد نقدی بھی قبضہ میں لی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ ماہِ صیام کے دوران بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں کی گئیں، موثر حکمت عملی کی بدولت عید الفطر کو پُر امن بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ عید کے ایام میں بھی نقص امن کا سبب بننے والوں کو گرفت میں لیا گیا، چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
اُن کے مطابق لاہور پولیس قیام امن کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
Source link
Today News
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی الگ،الگ ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الگ،الگ ملاقات کی جہاں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تناؤ میں کمی پر زور دیا۔
اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے تمام موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کے فوری حل کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے زور دیا کہ سفارت کاری اور مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
Source link
Today News
کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی میں مزید 3 شہری جاں بحق
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 25 سالہ عمران اور 26 سالہ سعد کے ناموں سے کی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر انیس احمد کے مطابق حادثہ لوڈر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ سوار اور ڈرائیور شامل ہیں۔۔تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹرک پر کسی قسم کا لوڈ موجود نہیں تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے اہل خانہ بھی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔
عمران کے ماموں کے مطابق حادثے کے بعد دونوں افراد آدھے گھنٹے تک سڑک پر لاوارث پڑے رہے، دونوں نوجوان منگھوپیر سے اورنگی ٹاؤن کی جانب آرہے تھے اس ہی دوران تیز رفتاری سے آنے والا ٹرک رکشے میں جاگھسا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رکشے میں جاں بحق افراد کے ساتھ مزید 3 بچے بھی موجود تھے جو حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ عمران کے ماموں کے مطابق عمران گھر کا بڑا بیٹا تھا اسکے 4 چھوٹے بہن بھائی ہیں جبکہ والد کی وفات کے بعد سعد بھی گھر کا واحد کفیل تھا۔
لواحقین نے مطالبہ کیا کہ سڑک پر بے لگام دوڑتی ہیوی ٹریفک کو لگام ڈال کو شہریوں کی جان کو محفوظ کیا جائے۔
دوسری جانب کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔
جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق کی شناخت بلال زخمی کی اور 15 سالہ ساجد ولد عابد کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود کے مطابق حادثہ چمڑا چورنگی سے گودام چورنگی جاتے ہوئے واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔
حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ موقع سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جسکے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ ٹینکر ڈرائیور ہے تاہم تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ راہ گیر ہے اور حادثے کے بعد وہاں پہنچا تھا جسکے بعد پولیس نے حراست میں لئے گئے شخص کو رہا کردیا۔
زخمی نوجوان ساجد کے مطابق کورنگی شریف آباد سے قیوم آباد جاتے ہوئے ٹینکر ڈرائیور نے سائڈ سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا بلال نیچے گرا اور ٹینکر کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story