Connect with us

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی الگ،الگ ملاقات

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الگ،الگ ملاقات کی جہاں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تناؤ میں کمی پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے تمام موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کے فوری حل کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے زور دیا کہ سفارت کاری اور مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو مہنگے داموں فروخت

Published

on



بھارتی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں پر مشتمل ایک کنسورشیم نے کامیابی کےساتھ  آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو تقریباً 1.78 ارب امریکی ڈالر کی خطیر رقم کے عوض خرید لیا۔ اس ’آل-کیش‘ ڈیل کا اعلان یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ (یو ایس ایل) کی جانب سے اعلان کیا گیا، جو آئی پی ایل اور وی پی ایل میں آر سی بی ٹیموں کی موجودہ مالک ہے۔

یو ایس ایل کی جاری کردہ میڈیا ریلیز کے مطابق اس کے بورڈ نے فرنچائز کو ایک ایسے کنسورشیم کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جس میں ادتیا برلا گروپ، دی ٹائمز آف انڈیا گروپ، بولٹ وینچر اور بلیک اسٹو ن کی پرپیچوئل پرائیویٹ ایکویٹی اسٹریٹیجی بی ایکس پی ای شامل ہیں۔

اس معاہدے کے بعد یو ایس ایل نے بتایا کہ آر سی بی کی دونوں ٹیمیں، جو اس کی ذیلی کمپنی رائل چیلنجرز اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت چل رہی تھیں، اب مکمل طور پر اسی کنسورشیم کی ملکیت اور انتظام میں ہوں گی۔

اس رقم کے غیر معمولی ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ 2021 میں بی سی سی آئی کی جانب سے فروخت کی گئی لکھنؤ اور احمد آباد آئی پی ایل فرنچائزز کی مجموعی مالیت 1.69 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ فروری میں جب کم از کم آٹھ سرمایہ کاروں کو آر سی بی کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، اُس وقت یہ کنسورشیم  تشکیل بھی نہیں پایا تھا، جبکہ آر سی بی کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں اس وقت آئی پی ایل اور وی پی ایل کی موجودہ چیمپئنز ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا بحرین میں فوجی اڈّے پر حملہ؛ ایک ہلاک اور درجن سے زائد زخمی

Published

on


ایران نے بحرین میں ایک فوجی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے بحرین کے ایک جزیرے میں واقع فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔ جو جزیرے کے مغربی حصے میں واقع ہے۔

اس حملے میں ایک اماراتی فوجی کنٹریکٹر جاں بحق ہوگیا جو مراکش کا شہری تھا۔ حملے میں درجن سے زائد بحرینی اور اماراتی اہلکار زخمی بھی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے بحرین میں متعدد حملے کیئے ہیں جن میں سے آج کا حملہ ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک حملہ تھا۔

یاد رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر موجود ہے لیکن جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اسے خالی کر دیا گیا تھا اور جہاز سمندر میں پھیل گئے تھے۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ بحرین میں شیعہ آبادی بڑی تعداد میں موجود ہے اور بحرین کو ایران اپنا ’گمشدہ صوبہ‘ قرار دیتا رہا ہے اور بحرین نے بھی متعدد بار ایران پر مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں اسکول طالب علموں کا جھگڑے کے بعد نوجوان پر تشدد اور اغوا کی کوشش

Published

on



شہر قائد کے علاقے ڈیفنس بخاری کمرشل میں اسکول طالب علموں کے جھگڑے کے بعد نوجوان پر تشدد اور مبینہ اغوا کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں واقعے کافی شاپ میں نوجوان پر تشدد اور مبینہ اغوا کا واقعہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چند افراد کی جانب سے  کافی شاپ میں بیٹھے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میں  اُسے گاڑی ڈال کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی۔

 پولیس نے واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان کے رابطہ کرنے پر میڈیکل لیٹر بنا کر دے دیا۔

 ایس ایچ او درخشاں راشد کے مطابق علی اور حسین نامی اسکو کے طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس نے شدت اختیار کرلی۔

متاثرہ نوجوان نے درخشاں تھانے میں بیان جمع کرادیا ہے جبکہ دونوں فریقین کے والدین نے بھی تھانے رابطہ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending