Today News
کراچی میں اسکول طالب علموں کا جھگڑے کے بعد نوجوان پر تشدد اور اغوا کی کوشش
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس بخاری کمرشل میں اسکول طالب علموں کے جھگڑے کے بعد نوجوان پر تشدد اور مبینہ اغوا کی کوشش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں واقعے کافی شاپ میں نوجوان پر تشدد اور مبینہ اغوا کا واقعہ پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق چند افراد کی جانب سے کافی شاپ میں بیٹھے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میں اُسے گاڑی ڈال کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس نے واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان کے رابطہ کرنے پر میڈیکل لیٹر بنا کر دے دیا۔
ایس ایچ او درخشاں راشد کے مطابق علی اور حسین نامی اسکو کے طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس نے شدت اختیار کرلی۔
متاثرہ نوجوان نے درخشاں تھانے میں بیان جمع کرادیا ہے جبکہ دونوں فریقین کے والدین نے بھی تھانے رابطہ کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
Source link
Today News
pulls out of IPL 2026 to focus on Test revival
انگلش اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ انڈین پریمیئر لیگ 2026 سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایشز سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بچانے اور اپنی واپس حاصل کرنے کے لیے کیا۔
کرک انفو کے مطابق یہ بین ڈکٹ کا آئی پی ایل میں پہلا سیزن تھا اور انہیں 2 کروڑ بھارتی روپے میں دہلی کیپیٹلز نے دسمبر میں ہونے والے آکشن میں خریدا تھا۔
تاہم، ٹیم میں اوور سیز کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا سے مقابلے کے سبب ان کی اوپننگ سلاٹ حتمی نہیں تھی اور اس وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ اب وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے ابتدائی مرحلے میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔
آئی پی ایل کے شروع ہونے سے چند روز قبل بین ڈکٹ کی دستبرداری کے نتیجے میں ان پر دو سال تک لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کیا جاسکتی ہے۔
Today News
ساف انڈر 20 فٹبال چیمپئن شپ؛ بنگلا دیش نے پاکستان کو دو گول سے شکست دے دی
ساف انڈر 20 فٹبال چیمپئن شپ کے پہلے گروپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان انڈر 20 ٹیم کو دو گول سے شکست دے دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیا کے سات ممالک کے درمیان مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے افتتائی میچ میں پہلے ہاف میں دلیرانہ اور دلکش کھیل پیش کیا، مگر دوسرے ہاف میں قسمت کی دیوی پاکستان پر مہربان نہ ہوسکی۔
قومی جونیئر کھلاڑیوں نے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ بہتر کھیل پیش کیا اور کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوا کہ وہ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، تاہم مبینہ متنازعہ ریفری فیصلوں اور چند اہم لمحات نے میچ کا رخ بدل دیا اور بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔
کھیل کے50ویں منٹ میں ڈیبیو کرنے والے رونان بینجمن سلیوان کی فری کک نے بنگلا دیش کو برتری دلائی، 10 منٹ بعد 60ویں منٹ میں ایسا لگا کہ پاکستان کہ نجیب اللہ کے ہیڈر نے اسکور برابر کر دیا ہے مگر ریفری نے یہ گول مسترد کر دیا، 7 منٹ بعد سلیوان نے ایک اور گول کر کے بنگلا دیش کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔
پاکستان اب جمعہ کو اپنے گروپ کے دوسرے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو اس میچ میں فتح لازمی درکار ہوگی، گروپ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کہ گروپ اے میں میزبان مالدیپ، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش پر مشتمل ہے۔
ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں گول کیپرز ذوالقرنین، کاشف، عادل علی خان،ڈیفنڈرز زریب حیدر، عبد الخالق، عبیداللہ خان، شیراز خالد، عمر جاوید، عبد الرحمن، مجید علی،مڈفیلڈرز زین عمران، محمد شہاب احمد، محمد جنید، علی ظفر، منصور احمد، سید محمد عابس رضا کاظمی، اویس الیاس، خبیب خان،فارورڈز عبدالصمد، نجیب اللہ، سجاد حسین، فہام احمد اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے آفیشلز میں شہزاد انور (ہیڈ کوچ)، محمد زمان (ٹیم مینیجر)، شیخ حمدان، محمد حبیب (اسسٹنٹ کوچز)، نعمان ابراہیم (گول کیپنگ کوچ)، محمد عبداللہ عامر (فزیوتھراپسٹ) ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
Source link
Today News
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا 15 سالہ بیٹا 27 سالہ برازیلین ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگا
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کی ایک خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تصاویر میں نظر آنے والی خاتون ایک 27 سالہ برازیلین ماڈل ہیں جن سے رونالڈو جونیئر کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے کیونکہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کی عمر محض 15 سال ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیاں کم عمر شخصیت کے حوالے سے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ قرار دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب رونالڈو جونیئر کے بارے میں اس طرح کی خبریں سامنے آئی ہوں۔ اس سے قبل بھی بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر لوئس سواریز کی بیٹی ڈیلفینا سواریز کے ساتھ بھی ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
کرسٹیانو رونالڈو جونیئر مختلف انٹرویوز اور فیملی پروگرامز میں اس طرح کی تمام افواہوں کی تردید کر چکے ہیں اور انہیں بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story