Today News
کراچی، شہر میں دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
دوسرا واقعہ رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں پیش آیا، جہاں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
زخمی ملزمان محمد سلیم اور محمد عظیم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم، منشیات اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
Today News
کویت، قطر کا ایران سے داغے گئے کروز میزائل، ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
کویت اور قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے فائر کیے گئے مزید کروز میزائل اور ڈرونز مار گرائے ہیں۔
کویت کی فوج نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو کروز میزائل اور 13 ڈونز مار گرائے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کروز میزائلوں اور ڈرونز کو مروجہ طریقہ کار کے تحت روکا گیا اور بغیر کسی جانی اور مالی نقصان کے کارروائی کی گئی۔
ادھر قطر نے بیان میں کہا کہ آج ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا اور اس دوران کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
قطر کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج نے خدا کے فضل سے فائر کیے گئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔
Source link
Today News
کراچی بورڈ کے میٹرک امتحانات سے چار دن قبل ناظم امتحان تبدیل، لاڑکانہ کے افسر کو عہدہ دے دیا گیا
صوبائی محکمہ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میٹرک کے امتحانات سے محض 4 روز قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کو تبدیل کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میٹرک امتحانات سے 4 دن پہلے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ضیا الحق کو تبدیل کرتے ہوئے اشتہار کے ذریعے میرٹ پر تقرری کے بجائے ان کی جگہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے افسر کو کراچی بورڈ میں ناظم امتحانات تعینات کردیا۔
اس حوالے سے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق احمد خان چھٹو کی تعیناتی ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، احمد خان چھٹو لاڑکانہ بورڈ میں انسپیکٹر آف انسٹی ٹیوشنز کے عہدے پر تعینات تھے۔
ذرائع کے مطابق احمد خان چھٹو کو بظاہر امتحانات سے متعلق کوئی تجربہ نہیں یے اس کے باوجود ان کی تعیناتی سندھ کے ایک ایسے تعلیمی بورڈ میں کی گئی ہے جو طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات میں میٹرک بورڈ کراچی کے تحت سوا 3 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوتے ہیں اور اب ان سوا 3 لاکھ سے زائد طلبہ کا تعلیمی مستقبل ایک ایسے افسر کے ہاتھ میں ہے جسے اس قدر بڑے امتحانات کے انعقاد کا کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے۔
بتایا جارہا ہے احمد خان چھٹو کراچی کے کسی بھی بورڈ میں تعیناتی میں دلچسپی رکھتے ہیں اسی لیے قبل ازیں انھیں چند ماہ قبل انٹر بورڈ کراچی میں بھی ناظم امتحانات تعینات کردیا گیا تھا تاہم وہاں چارج لینے میں انھیں خاصی مشکلات کا سامنا رہا اور ازاں بعد وہ چارج لیے بغیر ہی واپس چلے گئے اور ناظم امتحانات کے عہدے پر کام شروع نہیں کرسکے۔
اب یہ دوسرا موقع ہے کہ انھیں میٹرک بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات تعینات کیا گیا ہے واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں ابھی سینٹر فیکسیشن اور ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کا عمل باقی ہے ایسے میں یہ تمام امور ایک نئے اور ناتجربہ کاری افسر کے سپرد کردیے گئے ہیں۔
Source link
Today News
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان کچھ دیر میں ہوگا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگلے ہفتے کیلیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کچھ دیر بعد اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 100 روپے سے زائد بڑھ سکتی ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا