Today News
پابندیوں کے خاتمے پر ایران کی جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے پر آمادگی
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنانے کے لیے تمام ضروری ضمانتیں دینے پر تیار ہے، تاہم وہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے اپنے حق کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
رپورٹس میں ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، تاہم یہ رابطے ابھی باضابطہ مذاکرات کی سطح تک نہیں پہنچے۔ ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور پائیدار تجاویز سننے پر آمادہ ہے۔
ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر غور تجاویز صرف جنگ بندی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا سے براہ راست ملاقات یا بات چیت کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی، تاہم وہ ایسے ممکنہ معاہدے پر غور کر سکتا ہے جس میں اس کے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ایرانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کو بنیادی شرط کے طور پر شامل ہونا چاہیے۔
Today News
ایران جنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، روس
روس نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ جنگ اور ایران سے متعلق تنازع حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں صدر ویلادیمیر پوٹن مختلف رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس ایران سے متعلق تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن علاقائی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر پوٹن ان روابط کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہماری خدمات کسی بھی طرح درکار ہو تو ہم یقیناً اس بات کو یقینی بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں کہ عسکری صورت حال جلد از جلد ایک پرامن راستے کی طرف منتقل ہو جائے۔
پیسکوف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ سے متعلق قوم سے خطاب اور امریکا کی نیٹو سے دستبرداری پر غور کرنے کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، روسی ترجمان نے کہا کہ روس نیٹو کو ایک دشمن اتحاد کے طور پر دیکھتا ہے۔
پوٹن اور سعودی ولی عہد کا جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں پر زور
غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ویلادیمیرپوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر سیاسی او سفارتی کوششوں کا مطالبہ کیا۔
کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیا اور تنازع کے پائیدار حل کے حصول کے لیے بھرپور سیاسی اور سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا۔
روسی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے امریکا اور اسرائیل سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ سے مزید روسی عملے کو نکالنے کے دوران جنگ بندی یقینی بنائیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی ریاستی نیوکلیئر کارپوریشن روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے کہا کہ سفر کے راستے متعلقہ حکام کو اسرائیل اور امریکا میں اطلاع دی جائےگی اور ہم قافلے کی حرکت کے دوران جنگ بندی کی سخت پابندی کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔
الیکسی لیخاچیف نے کہا کہ عملے کی واپسی کے آخری مرحلے میں تقریباً 200 افراد شامل ہیں جن کی واپسی عارضی طور پر اگلے ہفتے کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ روس نے ایران کے بوشہر نیوکلیئر ری ایکٹر کی تعمیر کی تھی اور روس ایٹم کا عملہ وہاں اضافی یونٹس کی تعمیر پر کام کر رہا ہے۔
Source link
Today News
پاکستان کے سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل سال کے بہترین کوچ قرار
پاکستان کے سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل کو ایشین اسکواش فیڈریشن نے سال کا بہترین کوچ قرار دیا ہے۔
فیڈریشن کی منجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق فہیم گل کو اے ایس ایف کوچز ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب کیا گیا ہے،عالمی سطح پر بطور کھلاڑی شاندار خدمات انجام دینے کے بعد کوچنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے فہیم گل پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ہیڈ کوچ ہیں۔
ہانگ کانگ چائنا کے پیٹر جینیور بھی مشترکہ ایوارڈ کے مستحق قرار پائے ،اے ایس ایف ڈویلپمنٹ ایوارڈ 22ویں ایشین ایشین جونیئر چیمپین شپ 2025کی برانز میڈلسٹ پاکستان ٹیم نےحاصل کیا۔
پاکستان کے حسن موسی کے نام سے منسوب انڈر 19 مینز ایوارڈ ملائشیا کے وا سرن لو نے جیتاجبکہ انڈر 19 ویمن ایوارڈ بھارت کی اناہت سنگھ نے جیت لیا، ہانگ کانگ چائنا کی کوچنگ کرنے والے فہیم خان کو سند پذیرائی سے نوازا جائےگا۔
ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب اگلے ماہ چین میں ہونے والی 23 ویں ایشن جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے دوران منعقد ہوگی۔
Source link
Today News
امتحانات سے صرف 4 روز قبل میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات تبدیل
کراچی:
صوبائی محکمہ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میٹرک کے امتحانات سے محض 4 روز قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کو تبدیل کردیا، اشتہار کے ذریعے میرٹ پر تقرری کے بجائے ناظم امتحانات ضیاء الحق کو ہٹاکر ان کی جگہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے افسر کو کراچی بورڈ میں ناظم امتحانات تعینات کردیا۔
سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے نوٹی فکیشن کے مطابق احمد خان چھٹو کی تعیناتی ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، احمد خان چھٹو لاڑکانہ بورڈ میں انسپیکٹر آف انسٹی ٹیوشنز کے عہدے پر تعینات تھے اور بظاہر انھیں امتحانات سے متعلق کوئی تجربہ نہیں یے اس کے باوجود ان کی تعیناتی سندھ کے ایک ایسے تعلیمی بورڈ میں کی گئی ہے جو طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے۔
نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات میں میٹرک بورڈ کراچی کے تحت سوا 3 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوتے ہیں اور اب ان سوا 3 لاکھ سے زائد طلبہ کا تعلیمی مستقبل ایک ایسے افسر کے ہاتھ میں ہے جسے اس قدر بڑے امتحانات کے انعقاد کا کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے۔
بتایا جارہا ہے احمد خان چھٹو کراچی کے کسی بھی بورڈ میں تعیناتی میں دلچسپی رکھتے ہیں اسی لیے قبل ازیں انھیں چند ماہ قبل انٹر بورڈ کراچی میں بھی ناظم امتحانات تعینات کردیا گیا تھا تاہم وہاں چارج لینے میں انھیں خاصی مشکلات کا سامنا رہا اور ازاں بعد وہ چارج لیے بغیر ہی واپس چلے گئے اور ناظم امتحانات کے عہدے پر کام شروع نہیں کرسکے اب یہ دوسرا موقع یے کہ انھیں میٹرک بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں ابھی سینٹر فیکسیشن اور ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کا عمل باقی ہے ایسے میں یہ تمام امور ایک نئے اور ناتجربہ کاری افسر کے سپرد کردیے گئے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Today News1 week ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper