Today News
پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے جلد گھل مل جائیں اور ایک مضبوط ٹیم بن کرکھیلیں۔
راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور سب کی کوشش ہوگی کہ اچھاکھیل پیش کریں۔
ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ ملتان ایک اچھی ٹیم ہے، تمام کھلاڑی اچھے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Today News
کراچی؛ کمسن بچے کے کھلے مین ہوم میں گرنے کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی
سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں 4 سالہ کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 4 سالہ بچہ مین ہول میں کیسے گرا اور راہ گیروں نے کیسے بے حسی کا مظاہرہ کیا کیمرے نے عکس بندی کرلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 سالہ احسن گھر کی جانب جا رہا تھا، فوٹیج میں سڑک پر قطار میں چار مین ہولز کے ڈھکن کھلے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کمسن بچے نے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پہلا مین ہول کراس کیا، چاروں مین ہول کے اطراف بڑے پتھر رکھے ہوئے تھے۔
دوسرے مین ہول کے پاس پہنچتے ہی بچہ سیدھا کھلے مین ہول میں جا گرا، جس وقت بچہ گرا سڑک سے کئی لوگ گزر رہے تھے۔ فیملی کے ساتھ جاتا ایک موٹر سائیکل سوار گھوم کر واپس بھی آیا اور کھلے مین ہول میں کچھ سیکنڈ کے لیے دیکھتا بھی رہا لیکن موٹر سائیکل سوار نے کسی سے مدد لینے کی کوشش بھی نہیں کی، موٹر سائیکل سوار نے اترے بغیر اندر جھانکا اور واپس چلا گیا۔
واضح رہے کہ متوفی کمسن بچہ اتوار کی شام لاپتا ہوا تھا، متوفی کمسن بچے کے لواحقین نے اسے بہت تلاش کیا لیکن بچے کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا اور پیر کو متوفی کمسن بچے کی لاش کھلے مین ہول سے مل گئی تھی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ متوفی کمسن بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔
Source link
Today News
حنا چوہدری نے خوبصورت نظر آنے کےلیے کیا کروایا؟ خود اعتراف کرلیا
شوبز کی دنیا میں تیزی سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ حنا چوہدری نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم فیصلے سے پردہ اٹھا دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں انہوں نے خوبصورتی کےلیے اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کےلیے لپ فلرز کا سہارا لیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں خوبصورت نظر آنے کےلیے کاسمیٹک پروسیجرز کا رجحان عام ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق کئی فنکار اپنی ظاہری شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے ایسے طریقے اپناتے ہیں، جبکہ کچھ اس سے گریز بھی کرتے ہیں۔
حنا چوہدری نے وضاحت کی کہ انہوں نے تقریباً چار سال قبل لپ فلرز استعمال کیے کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور وہ انہیں نمایاں بنانا چاہتی تھیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامہ ’ترک وفا‘ کے دوران پروڈیوسر کی جانب سے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا گیا، کیونکہ کردار کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی۔
اداکارہ کے مطابق اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کا مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں ان کے والدین نے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے شادی کریں، جس کے بعد ہی انہیں شوبز میں آنے کی اجازت ملی، اور اداکارہ بننے کے شوق میں انہوں نے یہ شرط بھی پوری کی۔
Source link
Today News
پنجاب حکومت کا صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع حکومتِ پنجاب کے مطابق توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور بھی کر لیا گیا۔
کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور ہوگا جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper