Connect with us

Today News

حکومت سندھ کا ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو کرایوں اور بلوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

Published

on



حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت و سیاحت نوادرات نے نجی ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کو کرایوں اور بلوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں خط ارسال کردیا ہے۔

محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے ہوٹلز اور ریسٹورنس کو خط میں لکھا ہے کہ ریسٹورنٹس موجودہ حالات میں زائد بلز وصولی سے گریز کریں اور عوامی مفاد میں کرایوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ برائے ٹورسٹ سروس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمرے اور زیارتوں پر جانے والے زائرین کے ساتھ فراڈ کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کا لائسنس رد کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں ہائی ویز کے قریب موجود تاریخی حویلیوں گھروں کو ٹوورز آپریٹرز سیاحوں کی رہائش کے لیے استعمال میں لائیں اور اسٹاف کو سندھ حکومت کے ادارے پیتھم سے ٹریننگ کورسز کروائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹوورز آپریٹرز کی سہولیات اور رجسٹریشن نظام کو جدید بنانے کی ہدایات کی اور کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت عوام کو براہ راست فائدہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر زائد بلز اور رہائشی کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کے لیے ادارے نے خط لکھا ہے، عمرے اور زیارتوں پر جانے والے زائرین کو بعض کمپنیوں کی جانب سے وہیں چھوڑنے اور عدم سہولیات کی شکایات موصول ہوئی تھیں لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے اب جو ٹوور کمپنی ایسا کرے گی تو اس کا لائسنس رد کیا جائے گا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ہائی ویز کے قریب موجود پرانی عمارتوں اور حویلیوں کو ٹوورز آپریٹرز کے ذریعے رہائش کے لیے فعال کر رہے ہیں، جس سے سیاح پرسکون رہائش سمیت تاریخ اور ثقافت سے بھی جڑ سکتے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں رسائی سے محروم

Published

on


چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زینیتسا میں کھیلے گئے پلے آف فائنل میں اٹلی کو بوسنیا و ہرزیگووینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔

اس ناکامی کے ساتھ اٹلی تاریخ کی پہلی سابق چیمپئن ٹیم بن گئی ہے جو مسلسل تین ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کر سکی۔

میچ کے آغاز میں موسیے کین نے اٹلی کو برتری دلائی، مگر پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دفاعی کھلاڑی الیساندرو باستونی کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

بوسنیا کے متبادل کھلاڑی ہارس تاباکووچ نے 79ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا جہاں اٹلی کے دو کھلاڑی نشانہ چوک گئے جبکہ بوسنیا نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے کامیابی حاصل کی۔

اس شکست نے اٹلی کی حالیہ ناکامیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

2006 میں عالمی چیمپئن بننے والے اٹلی کی مشکلات 2010 سے جاری ہیں جب وہ 2010 اور 2014 کے ورلڈکپ میں گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

 

دوسری جانب بوسنیا نے 2014 کے بعد دوسری بار فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔

بوسنیا کی فیفا ورلڈکپ میں رسائی کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published

on



راولپنڈی:

تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد میں مسافر وین کا ڈرائیور، کنڈیکٹر اور ان کا ایک ساتھی شامل ہیں۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے 2 بچوں کی ماں کو اس کی ساس اور نند کی ایما پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے شاپنگ کے لیے جانے والی خاتون کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر روات پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی (وین) کو تحویل میں لے لیا گیا ہےمزید برآں متاثرہ خاتون کی ساس اور نند کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، جن سے مقدمے  کو اصل حقائق پر یکسو کیا جائے گا۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی حمایت اور سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب 

Published

on


طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نا صرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

بین الاقوامی جریدے نے بھی  افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعد شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا ہے۔

دی کنورسیشن کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، افغان طالبان رجیم  نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق فتنہ الخوارج افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو پاکستان پر بھی مسلط کرنا چاہتا ہیں، طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں، پاکستان دنیا کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جسکی عالمی سطح پرتائید کی جاچکی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending