Today News
ذوالقرنین سکندر کے رجب بٹ پر سنگین الزامات، ثبوت بھی سامنے لے آئے
پاکستانی یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے، جہاں ذوالقرنین سکندر نے پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔
ذوالقرنین سکندر، جو عموماً تنازعات سے دور رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ساتھ فیملی اور ایڈونچر ولاگز کے باعث مقبول ہیں، اس بار سخت مؤقف کے ساتھ سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتے، لیکن موجودہ صورتحال نے انہیں بولنے پر مجبور کردیا ہے۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب رجب بٹ نے مبینہ طور پر کنول آفتاب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram
جس کے بعد ذوالقرنین سکندر نے جواب دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ خود کو ’’سیلف میڈ‘‘ قرار دیتے ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ذوالقرنین کے مطابق رجب بٹ نے پہلی بار 2021 میں کنول آفتاب سے رابطہ کیا، لیکن اس وقت وہ غیر معروف تھے، جس کے باعث ان کا پیغام بعد میں دیکھا گیا۔ بعد ازاں 2023 میں انہیں ایک پوڈکاسٹ میں مدعو کیا گیا، جہاں سے انہیں نمایاں ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے رجب بٹ کو آن لائن پلیٹ فارمز پر متعارف کروانے، شاؤٹ آؤٹس دینے اور ویورشپ بڑھانے میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی شادی کے اخراجات میں بھی ان کا کردار رہا، جس میں لباس، میک اپ اور دیگر معاملات شامل تھے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ مختلف مواقع پر مالی معاونت اور برانڈ کولیبوریشنز میں بھی ان کی مدد کی گئی۔
ذوالقرنین سکندر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے پاس اپنے تمام بیانات کے ثبوت موجود ہیں، جن میں پیغامات، آڈیو کلپس اور سی سی ٹی وی فوٹیج شامل ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر اپنی اہلیہ کا وائس نوٹ بھی سنایا تاکہ اپنے مؤقف کو ثابت کیا جا سکے۔
یہ تنازع اب سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکا ہے، جہاں صارفین دونوں یوٹیوبرز کے مؤقف پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ معاملہ مزید بڑھنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
Today News
امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
متحدہ عرب امارات میں اپریل کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں ڈیزل کی قیمت 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے تیل کی مارکیٹ پر بُرا اثر پڑا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں ماہ بہ ماہ تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 70 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
متحدہ عرب امارات میں متعلقہ حکام نے ڈیزل کی قیمتوں کو ڈی ایچ 2.72 سے بڑھا کر مارچ میں ڈی ایچ 4.69 فی لیٹر کردیا جس سے ماہانہ 72.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح سپر 98 ڈی ایچ 2.59 سے بڑھ کر ڈی ایچ 3.39 ہو گیا جو کہ 30.9 فیصد اضافہ دکھاتا ہے جب کہ اسپیشل 95 ڈی ایچ 3.28 (32.3٪ تک) اور ای-پلس 91 سے ڈی ایچ 3.20 (33.3٪ تک) بڑھ گیا ہے۔
تاریخی طور پر امارات میں ایندھن کی قیمتیں 2025 اور 2026 کے اوائل تک نسبتاً مستحکم رہیں تاہم ایران جنگ کی وجہ سے اب تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ پورے خطے میں نقل و حمل اور لاجسٹکس کی لاگت پر وسیع اثرات مرتب کرتا ہے اور ممکنہ طور پر افراط زر کے دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔
Today News
بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سماعت جاری
اسلام آباد:
بجلی ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا۔
سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی کررہی ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے جس کا اطلاق ڈسکوز سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
دوران سماعت صنعتی صارفین نے کہا کہ انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے، انڈسٹری پر بجلی کی قیمت کا بوجھ کو کم سے کم کیا جائے، دو ماہ کے ایف سی اے میں انڈسٹری نے 590 ارب روپے ادا کیے ہیں، انڈسٹری میں کئی یونٹس انکریمنٹل پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں۔
سی پی پی اے نے کہا ہے کہ فروری تک 2.79 روپے کے قریب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے۔
صنعتی صارفین نے کہا کہ جنگ کی صورت میں پاور پلانٹس کو گیس کی شارٹیج کا خدشہ ہے، کیا ایسی صورت میں انڈسٹری کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جائے گی؟
سی پی پی اے نے کہا کہ آر ایل این جی بند ہوئی ہے لیکن کوئلے کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔
Today News
امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، سفیر رضوان سعید
پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے پاکستان پر اعتماد پر شکر گزار ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی امن اور سفارتکاری پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے تحت مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کی، سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم فیصلے فریقین نے کرنے ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم