Connect with us

Today News

امریکی صدر نے لاکھوں ڈالرز کا ’’ایرانی تحفہ‘‘ کسے کہا تھا ؟

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انھیں ایران نے ایک تحفہ دیا ہے جس سے امریکا کو لاکھوں ڈالر کا فائدہ ہوا ہے تاہم اس تحفے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق آج وائٹ ہاؤس ترجمان نے بھی معمول کی بریفنگ میں بھی ایران کے تحفے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا تھا۔

تاہم اب صدر ٹرمپ کے ایران کے تحفے سے متعلق بیان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ تحفہ دراصل آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت تھا۔ جن میں بھاری مالیت کا تیل تھا۔ 

ایک سینئر عرب سفارتکار اور امریکی اہلکار نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایران نے متعدد فیول ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کیا جسے ٹرمپ نے بڑا تحفہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں ثالثوں کے ذریعے ایران سے رابطے کیے جس کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ کیا جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ ممکن ہے اور امریکا نے ایران سے نیک نیتی کے اشارے کا مطالبہ کیا۔

کہا جا رہا ہے کہ اس کے جواب میں ایران نے ایسے چند ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جو امریکا یا اسرائیل سے وابستہ نہیں تھے تاکہ عالمی منڈیوں میں بے چینی کم کی جا سکے۔
 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سرکاری گواہان کی عدم پیشی، 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں

Published

on



دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد سرکاری گواہان کی عدم پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دیں۔

اے ٹی سی نے آفیسر ضلع مہمند کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13 سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہان ہیں اور استغاثہ گواہان بار بار نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

عدالت نے مراسلہ میں لکھا کہ تاحکم ثانی مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں بند کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

Published

on



وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی۔ جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔

سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے۔

نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔



Source link

Continue Reading

Today News

سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 2401 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہوکر 7784 روپے اور فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6673 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending