Connect with us

Today News

فیک نیوز کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب میں ایران، عالمی سیاست اور داخلی معاملات پر سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیک نیوز ایسا تاثر دے رہی ہے جیسے امریکا جنگ ہار رہا ہو حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے دنیا میں 8 جنگیں ختم کرائیں جبکہ ایک جنگ جیتنے کے قریب ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب مذاکرات چاہتا ہے اور بےتابی سے ڈیل کی کوشش کر رہا ہے تاہم کھل کر بات کرنے سے گریزاں ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نے ڈیل سے انکار کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے جبکہ ڈیل کی صورت میں بھی داخلی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی نیوی اور فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے پاس اب کچھ نہیں بچا تاہم فیک نیوز اس کے برعکس تصویر پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے 100 میزائلوں کو ناکام بنایا جو اہم اہداف کی طرف بڑھ رہے تھے۔

خطاب میں انہوں نے سابق صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی پالیسیوں نے امریکا کو نقصان پہنچایا۔

امریکی صدر نے کہا کہ بی 2 بمبار طیاروں نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایرانی فوجی قیادت کو شدید دھچکا پہنچا۔

داخلی معاملات پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن حکام کی تعیناتی سے پروازوں میں تاخیر کا مسئلہ حل کیا گیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر نیشنل گارڈز بھی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے ڈیموکریٹ پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شٹ ڈاؤن کے باعث ایئرپورٹس متاثر ہوئے اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو فنڈنگ نہ ملنے سے ٹی ایس اے عملہ چھٹیوں پر چلا گیا۔

اختتام پر انہوں نے آئندہ مڈٹرم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ بھی کیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی، قلندرز کا شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

Published

on



سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

چند روز قبل شاہین اور سکندر رضا کی جانب سے زبردستی کچھ لوگوں کو ہوٹل میں اپنے کمرے میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، اس حوالے سے پولیس نے دونوں کرکٹرز پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

 پنجاب پولیس کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل چیف کو ایک خط لکھا گیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے غیر مجاز افراد کو زبردستی ہوٹل کے کمرے تک پہنچایا۔

پولیس نے اپنے خط میں زور دیا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، اسی لیے قلندرز نے جرمانہ عائد کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

Naseem Shah’s controversial tweet comes to light after being fined, he also apologized

Published

on


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی متنازع ٹویٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی۔

نسیم شاہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ متنازع ٹویٹ ان کے اکاؤنٹ سے ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی جو ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی مکمل ذمہ داری قبول کرتاہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تبدیلیاں کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائرز کو بھی برطرف کر دیا تھا اور پی سی بی نے ان کے ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ آئندہ کسی پی سی بی کنٹریکٹد پلیئر کے ساتھ کام نہ کر سکے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اس معاملے پر کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے معذرت کرتاہوں جو میرے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ اس سے قبل 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل متنازع ٹویٹ کے بعد نسیم شاہ نے کہا تھا کہ میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا اور اب اسے کامیابی کے ساتھ ریکور کر لیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام

Published

on



بھارت کی فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چاوبے پر ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد کھیلوں کے حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن کی ویمن کمیٹی کی سربراہ ولانکا الیماو نے صدر پر طنز، روک ٹوک اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے دہلی میں ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے دوران پیش آیا جہاں خاتون آفیشل کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔

ولانکا الیماو نے باقاعدہ خط لکھ کر شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اجلاس کے دوران ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا گیا اور غیر ضروری ریمارکس دیے گئے۔

خط کے متن کے مطابق انہیں پوری میٹنگ میں ٹارگٹ کیا گیا اور یہ عمل بظاہر دباؤ ڈالنے اور خوفزدہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

اس معاملے کے منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی فٹبال فیڈریشن کی ساکھ اور اندرونی ماحول پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ ممکنہ تحقیقات اور کارروائی سے متعلق بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Trending