Today News
ایف آئی اے کی کارروائی؛ مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران 20 ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سی بی سی کراچی نے کارروائی 20 ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم محمد ندیم (بینکر) کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے دھوکا دہی سے کسٹمر کے چیک کا غلط استعمال کیا،کسٹمر نے چیک ٹرم ڈپازٹ رسید (ٹی ڈی آر) کے لیے جاری کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے چیک کو اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا، بعد ازاں 20 ملین روپے کی رقم فراڈ کے ذریعے نکال لی گئی۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی کارروائی سے کسٹمر کو مالی نقصان پہنچا تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت اور مربوط کارروائی کوممکن بنایا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Source link
Today News
راولپنڈی:مسافر وین میں19سالہ خاتون کا گینگ ریپ، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو، تصاویر بھی بناتے رہے
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں مسافر ویگن میں 2 بچوں کی ماں سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان چلتی ویگن میں 19 سالہ 2 بچوں کی ماں سے زیادتی کرتے رہے، ملزمان زیادتی کے دوران بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا شکار 19 سالہ دو بچوں کی ماں کپڑے لینے چیک بیلی موڑ سے روات بازار جا رہی تھی، مسافر وین میں سوار ہونے پرڈرائیور سلطان ویگن واپس چل بیلی کی جانب لے گیا۔
بیٹی کے شور کرنے پر کنڈکٹر نے اسے قابو کرلیا، چک بیلی موڑ کے قریب سے سلطان نامی ملزم کو وین میں بٹھایا گیا، ملزمان ویگن کو بگاشیخاں میں ایک مکان کے قریب لے گئے، بیٹی کو زبردستی مکان میں لے جانے کی کوشش کی۔
بیٹی کے شور مچانے پر عقیل نے کپڑا رکھ کر منہ دبا لیا، ملزمان گاڑی بگاشیخاں گاؤں کی سڑکوں پر گھماتے رہے، گاڑی کے اندر بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی، دو دو مرتبہ جبری زیادتی کے بعد شام ساڑھے چار بجے ملزمان بیٹی کو چک بیلی موڑ اتار دیا۔
ملزمان زیادتی کے دوران بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے، واقع کے کچھ دن بعد سلطان نے کال کرکے دھمکی دی کہ کسی کو بتانے پر زیادتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔
متاثرہ خاتون نے واقع کے بارے اپنے خاوند کو بھی بتایا لیکن اس نے خاموش رہنے کا کہا، پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی کا واقع رمضان کریم سے پہلے کا ہے، مقامی افراد نے جرگہ کرکے اس معاملے کو دبائے رکھا اور پولیس کو رپورٹ ہونے میں تاخیر ہوئی، اب متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا جارہا ہے، شواہد کی بنیاد پر مقدمہ کی تفتیش آگے لے کر جائیں گے۔
Today News
اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سونم کپور اور آنند آہوجا دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔ اس جوڑے کے ہاں 29 مارچ 2026 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے آہوجا فیملی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک محبت بھرا پیغام لکھا۔
جوڑے نے لکھا ’انتہائی شکرگزاری اور محبت سے بھرے دلوں کے ساتھ ہم آج، 29 مارچ 2026 کو اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں‘۔
پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی آمد کے ساتھ ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں وسیع ہو گئے ہیں۔
پوسٹ کے مطابق سونم کپور کی بیٹی وایو اپنے چھوٹے بھائی کو خوش آمدید کہنے پر بہت خوش ہے، اور ہم اس نئی زندگی پر خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دیا ہے۔
View this post on Instagram
مزید کہا گیا کہ ہم بطور چار افراد پر مشتمل خاندان اس خوبصورت نئے سفر کا آغاز کرنے پر شکر گزار ہیں۔ محبت کے ساتھ، سونم، آنند اور وایو۔
جیسے ہی یہ خوشخبری سامنے آئی، فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازنا شروع کر دیا۔
اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا ’مبارک ہو سونا اور آنند‘، پرینیٹی چوپڑا نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ، سنجے کپور، وانی کپور، ہما قریشی، دیا مرز اور اداکارہ ریا کپور سمیت سمیت دیگر شخصیات نے بھی اس پوسٹ پر محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سونم کپور نے نومبر 2025 میں اپنی دوسری حمل کی تصدیق کی تھی جب انہوں نے گلابی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔
یاد رہے کہ فلم پریم رتن دھن پایو کی اداکارہ نے 2018 میں بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا وایو اگست 2022 میں پیدا ہوا تھا۔
Source link
Today News
آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کے بولنگ نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین اس وقت کمر کے نچلے حصے کی معمولی انجری سے گزر رہے ہیں، جس کے باعث انہیں وقتی طور پر بولنگ سے دور رکھا گیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی انجری کو احتیاط سے مینج کیا جا رہا ہے اور وہ اس وقت بھارت میں اپنی بولنگ فٹنس بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 10 سے 12 روز میں دوبارہ بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پہلے ہی گرین کی انجری اور ریکوری پلان سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
Eyebrows were raised when Green, purchased for more than four million Australian dollars by KKR at the most recent #IPL auction, didn’t bowl an over despite MI’s batters chasing down a record total at Mumbai’s Wankhede Stadium.
Here’s why ⬇️ https://t.co/ZUy20g0wCE
— cricket.com.au (@cricketcomau) March 30, 2026
اس سے قبل رہانے نے میچ کے بعد گرین کے بولنگ نہ کرنے پر سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھا جائے۔
یاد رہے کہ گرین کو آئی پی ایل نیلامی میں بھاری رقم کے عوض خریدا گیا تھا۔
انہوں نے میچ میں مختصر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے، تاہم بولنگ نہیں کی۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی