Today News
ایپل صارفین کے لیے عمر کی تصدیق لازمی قرار
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے برطانیہ میں صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کرانا لازمی قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین کو عمر کی تصدیق کے لیے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنی ہوگی۔ یہ شرط آئی فون اور آئی پیڈ کے تازہ ترین سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد نافذ کی گئی ہے۔
یہ نیا اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کے لیے مطلوبہ عمر رکھتے ہوں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بچوں کی آن لائن حفاظت کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث تیز ہو رہی ہے۔
ایپل کے سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی کریڈٹ کارڈ ویری فکیشن یا شناختی دستاویز اسکین کر کے اس بات کی تصدیق کرے گی کہ صارف کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔
Source link
Today News
پاسدارانِ انقلاب نے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی
ایران نے تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں پلیٹ فارم سپاہ نیوز کے مطابق کمانڈر علی رضا تنگسیری اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں اپنے زخموں کے باعث دم توڑ گئے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک حملے میں ایرانی بحری کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ اب ایران کی جانب سے اس موت کی تصدیق نے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک اعلیٰ عسکری عہدیدار کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ممکنہ ردعمل سے مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دوران دونوں جانب سے اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، جس سے خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
Today News
نیو کراچی میں ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ، جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان بری
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیو کراچی میں ریلی کے دوران فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا۔
بری ہونے والوں میں محمد حیدر عرف چھوٹا، سید حیدر عباس رضوی اور کامران عرف پھٹان شامل ہیں۔
ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمہ وقوعہ کے تین روز بعد درج کیا گیا اور استغاثہ ان کے مؤکلین کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔
استغاثہ کے مطابق مفرور ملزمان میں حس عسکری عرف نوید اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ 24 اگست 2018 کو پیش آیا تھا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد سلیم اور ارشد جاں بحق جبکہ محمد اعظم زخمی ہوا تھا، جبکہ مقدمہ 27 اگست کو نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
Today News
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی