Connect with us

Today News

قصور، بلوچستان میں قتل ہونے والا نوجوان زندہ نکلا، اغوا کاروں کی ویڈیو میں تاوان کا مطالبہ

Published

on



قصور:

گزشتہ ماہ ایک نوجوان کے قتل کیس میں حیران کن موڑ آ گیا جسے بلوچستان میں حملے کے دوران جاں بحق قرار دیا گیا تھا تاہم اب وہ زندہ نکلا اور اغوا کاروں کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق قصور کا رہائشی اور ریٹائرڈ پولیس ملازم عنایت علی ٹیکسی چلاتا تھا جو 28 فروری 2026 کو احسن اور ڈاکٹر ساجد کے ہمراہ بلوچستان میں میڈیکل کیمپ لگانے گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسلح افراد کے حملے میں عنایت علی اور ڈاکٹر ساجد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تھی جبکہ احسن لاپتہ ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایک لاش قصور منتقل کی گئی جسے عنایت علی سمجھ کر علی پارک قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

تاہم 25 مارچ کو صورتحال نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب واٹس ایپ کے ذریعے احسن کے اہل خانہ کو ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں مغوی نے اغوا کاروں کی جانب سے 14 کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد قصور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی

Published

on



اسلام آباد:

صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کو اسلام آباد پولیس  کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی فوٹو کاپیز عدالت میں جمع کرا دیں ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ فرانزک رپورٹ خط و کتابت میں گم ہو گئی  ہے۔ فرانزک رپورٹ نیگیٹو آنے سے منشیات کا چارج نہیں لگتا ۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپلیمنٹری چالان کو کیس فائل کا حصہ سمجھا جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

چھوٹے بھائیوں کے ساتھ کھیلتی 7 سالہ بچی کو ہوٹل ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Published

on



لاہور:

ہوٹل ملازم نے 7 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

صوبائی دارالحکومت میں گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل ملازم نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی۔

بچی اپنی والدہ کے پاس چھوٹے بھائیوں کے ساتھ سیون اپ پھاٹک کے قریب کھیل رہی تھی  کہ کھیلتے کھیلتے قریبی نجی ہوٹل میں چلی گئی، جہاں ہوٹل ملازم شریف عرف اللہ رکھا نے بچی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

بچی کی حالت غیر ہونے پر والدہ نے اُس سے دریافت کیا، جس پر بچی نے زیادتی سے متعلق بتایا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج  کرکے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلدیہ رشید آباد میں کباڑ کے گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

Published

on



کراچی:

رشید آباد کے کوہاٹی محلے میں بلدیہ کے کباڑ کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر دو گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آگ سے گودام میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال تعین نہیں کیا جا سکا۔
 





Source link

Continue Reading

Trending