Today News
کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے جبکہ شہر کے کچھ مقامات پر ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں جمعے کو موسم بیشتر وقت صاف اور تیز دھوپ رہ سکتی ہے تاہم ہفتے کو حالیہ مغربی سسٹم کا ایک نیا اسپیل شہر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے بارش کے نئے مغربی نظام کے اثرات کراچی سمیت دیہی سندھ پر 29 مارچ تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبک کل کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Source link
Today News
کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ رضویہ کے علاقے جہانگیر آباد میں پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایف میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔
چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق زخمی ڈاکو 35 سالہ فہد احمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم زین عرف فوجی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
بعد ازاں زخمی حالت میں گرفتار ملزم فہد احمد عباسی شہید اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
Today News
تبریز میں امریکا اور اسرائیل کا پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ، ایرانی سرکاری میڈیا
ایران کے شہر تبریز میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو کنٹرول میں لینے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باوجود کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔
Today News
ٹرمپ نے ایرانی تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف انتہائی جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے نہ صرف ایرانی تیل پر قبضے بلکہ اہم تنصیبات کو آسانی سے حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل پر قبضہ کرنا میرا پسندیدہ آپشن ہے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکہ ایران کے تیل پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے اور خارگ جزیرہ جیسے اہم برآمدی مرکز کو بہت آسانی سے اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس مقام پر مؤثر دفاع نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز کی تعداد جنہیں ایران نے اجازت دی اب بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے جو خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر پر قبضے کے لیے ایک براہ راست فوجی آپریشن پر بھی غور کر رہے ہیں۔
یہ حساس ذخائر اصفہان اور نطنز جیسے اہم مقامات پر موجود ہیں جنہیں حاصل کرنے کے لیے امریکی افواج کو کئی دنوں تک ایرانی سرزمین پر موجود رہنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پس پردہ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں اور ثالثوں کے ذریعے ایران سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ایک معاہدہ جلد ممکن ہو سکتا ہے لیکن ساتھ ہی فوجی آپشن بھی زیر غور ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper