Connect with us

Today News

کفایت شعاری؛ رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے 100 ارب روپے کی بڑی کٹوتی

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے ملکی مالیاتی ضروریات کے پیشِ نظر وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سے 100 ارب روپے کی بڑی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس کٹوتی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں شامل تمام ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس اقدام سے مجموعی حجم ایک ہزار ارب سے گھٹ گیا ہے۔

اب رواں مالی سال کے لیے مختص وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم کم ہو کر 900 ارب روپے رہ گیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس وقت جاری کفایت شعاری مہم اور مالیاتی استحکام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر 72 ارب روپے کی بھاری سبسڈی پہلے ہی دے چکی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ خطاب میں بھی واضح کیا تھا کہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا بوجھ منتقل کرنے کے بجائے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی جائے گی۔ حکومت اسی حکمت عملی کے تحت مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، چڑیا گھر کی سیر کرنے کے لیے آنے والی 5 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری نوالین کی رہائشی 5 سالہ بچی عافیہ کراچی چڑیا گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی جس کے بعد اہلخانہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بچی کے والد ابراہیم بلوچ کے مطابق وہ اہلخانہ کے ہمراہ چڑیا گھر سیر کے لیے آئے تھے جہاں عافیہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک نظروں سے اوجھل ہو گئی اور واپس نہیں ملی۔

والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات گھنٹوں سے چڑیا گھر اور اس کے اطراف میں تلاش جاری ہے تاہم تاحال بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق پولیس اور شہری انتظامیہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

بچی کے والد نے مزید دعویٰ کیا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اندر سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں جس کے باعث تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اہلخانہ نے شہریوں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ بچی کی تلاش میں فوری کردار ادا کیا جائے تاکہ اسے بحفاظت بازیاب کروایا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کے بعد وطن روانہ

Published

on



اسلام آباد:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

تینوں وزرائے خارجہ پاکستان کی میزبانی میں گزشتہ روز اسلام آباد میں اہم بیٹھک میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے تھے جس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی فریقین نے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔

بعدازاں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا۔

یہ اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر منعقد ہوا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مشرق وسطی میں جنگ بندی اور قیام امن کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، فریقین نے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میں دی گئی تجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، گھریلو جھگڑے نے خونی رخ اختیار کر لیا، شوہر کی خودکشی، بیوی زخمی

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں گارڈن ویسٹ کے علاقے حسن لشکری کے قریب ایک گھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے افسوسناک رخ اختیار کر لیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جو رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا تھا، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت پروا شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور تین خول تحویل میں لے لیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔





Source link

Continue Reading

Trending