Today News
اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار میں اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔
وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیرات و رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قابلِ عمل حکمت عملی مرتب کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر سمیت صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کیا جائے۔
اجلاس کو تعمیرات و رہائشی شعبے پر ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس کی تجاویز پر بریفنگ دی گئی جبکہ منظور شدہ اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدامات، قانونی اصلاحات اور کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے نظام پر کام جاری ہے۔ بینکوں کو آئندہ مرحلے میں اہداف دیے جائیں گے جبکہ مارگیج فنانس کے مکمل ایکو سسٹم اور ڈویلپر لیڈ فنانسنگ کے جامع نظام کی تیاری بھی جاری ہے۔
وزیرِ اعظم نے رہائشی تعمیرات کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع اقدامات کو جلد حتمی شکل دے کر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں سمیت نجی شعبے کے ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Today News
ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوکو گوف کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میامی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں آرینا سبالینکا نے کوکو گوف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 6-3 سے شکست دی۔
میچ کے آغاز میں سبالینکا نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا، تاہم امریکی اسٹار کوکوگوف نے دوسرے سیٹ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں بیلاروس کی کھلاڑی نے ایک بار پھر کنٹرول حاصل کیا اور کامیابی سمیٹ لی۔
اس فتح کے ساتھ سبالینکا نے نہ صرف اپنا ٹائٹل برقرار رکھا بلکہ “سن شائن ڈبل” کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جس میں ایک ہی سیزن میں انڈین ویلز اوپن اور میامی اوپن جیتنا شامل ہے۔
یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد وہ تاریخ کی چند منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہوگئی ہیں جبکہ یہ ان کا مسلسل دوسرا میامی اوپن ٹائٹل بھی ہے۔
دوسری جانب کوکو گوف نے شاندار مقابلہ کیا تاہم وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہیں۔
Source link
Today News
ایرن ہولینڈ نے پی ایس ایل 11 میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی
پی ایس ایل کی معروف پریزنٹر ایرن ہولینڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں اپنی عدم شرکت پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ایونٹ کو بہت یاد کر رہی ہیں اور جلد واپسی کی امید رکھتی ہیں۔
اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایرن ہالینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس سال پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے پر دلبرداشتہ ہیں، تاہم کچھ طبی وجوہات کے باعث انہیں لیگ سے دور رہنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، پی ایس ایل اور یہاں کے مداحوں سے انہیں خاص لگاؤ ہے اور وہ ہر سال اس ایونٹ کا حصہ بن کر لطف اندوز ہوتی رہی ہیں۔ ایرن ہالینڈ نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گی اور شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
خیال رہے کہ ایرن ہالینڈ گزشتہ کئی سیزنز سے پی ایس ایل کی میزبانی سے وابستہ رہی ہیں اور ان کی غیر موجودگی پر شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا۔
Today News
بنوں میں برآمدہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 40 زخمی
بنوں کے علاقےکوٹکہ غلام قادر میں شہباز عظمت خیل اڈہ کے قریب برآمدہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے وقت متاثرہ افراد بارش سے بچنے کے لیے برآمدے کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسی دوران اچانک برآمدہ گر گیا اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق برآمدہ گرنےت کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران کمزور عمارتوں اور برآمدوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport