Connect with us

Today News

ٹرمپ کی ایران جنگ 4 سے 6 ہفتوں میں ختم کرنے کی تیاری، نئی حکمت عملی سامنے آ گئی

Published

on


واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے خواہش مند ہیں اور وہ اس تنازع کو آئندہ 4 سے 6 ہفتوں کے اندر نمٹانا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کو طویل نہیں کرنا چاہتے اور ان کے خیال میں یہ تنازع اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اس جنگ کو اپنی دیگر سیاسی ترجیحات، جیسے وسط مدتی انتخابات اور امیگریشن پالیسی سے توجہ ہٹانے کا باعث بھی سمجھتے ہیں۔

اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے مئی میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک اہم سربراہی اجلاس کی منصوبہ بندی بھی اسی بنیاد پر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اس سے پہلے ختم ہو جائے گی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال ابھی غیر یقینی ہے اور حتمی فیصلے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا ایک طرف مزید مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بھی بڑھا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایرانی تیل تک امریکی رسائی کو ممکنہ شرائط میں شامل کرنے پر غور کیا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی واضح عملی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا نے جنگ بندی کے لیے چند تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ ان تجاویز میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ختم کرے، بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرے اور حزب اللہ، حوثیوں اور حماس جیسے گروہوں کی حمایت بند کرے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ تجاویز حساس نوعیت کی ہیں، اس لیے ان کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی جا رہیں۔ وائٹ ہاؤس نے ان خبروں کی تردید بھی کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ بات چیت ابھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش بھی سامنے آئی ہے، جبکہ ایران نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں سفارتکاری اور فوجی حکمت عملی ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، جس کے باعث یہ کہنا مشکل ہے کہ جنگ کا خاتمہ کس شکل میں ہوگا، تاہم آنے والے ہفتے اس حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا، ٹرمپ برطانیہ، فرانس و دیگر ممالک پر برہم

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت وہ ممالک جو آبنائے ہرمز کے اردگرد پابندیوں کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے اپنے اندر ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز جائیں اور اسے حاصل کرلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں لکھا کہ ممالک کو ان ممالک کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا امریکا اب آپ کی مدد کے لیے نہیں آئے گا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے نہیں آئے۔

ٹرمپ نے پوسٹ میں ان ممالک کو مخاطب کیا جنہوں نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

ڈونلڈ جے ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران کو بنیادی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’’جا کر اپنا تیل خود حاصل کرو‘‘





Source link

Continue Reading

Today News

علی ظفر کیس جیت گئے، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ

Published

on



لاہور کی عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی ظفر کے مؤقف کو درست قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

یہ مقدمہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں علی ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اب سیشن عدالت لاہور نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ بھی اس معاملے میں اہم ریمارکس دے چکی ہے۔ عدالتِ عالیہ نے میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان دینے سے متعلق عائد پابندی کو برقرار رکھا تھا اور اسے ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اظہارِ رائے بنیادی حق ضرور ہے، لیکن اسے کسی کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

عدالتی فیصلے کے بعد یہ کیس ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
 



Source link

Continue Reading

Today News

ایشین کپ کوالیفائرز: میانمار نے پاکستان کو شکست دے دی

Published

on


ایشین کپ کوالیفائرز 2027 کے میچ میں میانمار نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں حکومتی ہدایات کے تحت کلوز ڈور کھیلے گٸے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 47ویں منٹ میں میانمار کو برتری حاصل ہوگئی، جب پاکستانی کھلاڑی کی غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں چلی گئی۔

کھلاڑی نے گیند گول کیپر کی جانب پھینکی، تاہم گول کیپر اسے روکنے میں ناکام رہا اور یوں میانمار کو پہلا گول مل گیا۔

میانمار نے اپنی برتری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 59ویں منٹ میں دوسرا گول بھی اسکور کر لیا۔

پاکستان نے میچ میں واپسی کی کوشش جاری رکھی اور بالآخر 91ویں منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، تاہم یہ گول شکست سے بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا۔





Source link

Continue Reading

Trending