Connect with us

Today News

کراچی؛ عید کے روز سی ویو سے اغواء ہونے والی 3سالہ بچی کا تاحال سراغ نہ مل سکا

Published

on



سی ویو سے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا جس کے اغوا کا مقدمہ درخشاں تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، تین روز گزر جانے کے باجود مغویہ بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سی ویو سے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کے اغوا کا مقدمہ درخشاں تھانے میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا، مقدمہ تین سالہ وریشہ کے والد محمد وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ ناظم آباد کا رہائشی ہے اور عیدالفطر کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے غرض سے سی ویو آیا تھا، اسی دوران میری تین بیٹیاں بھی ساتھ تھیں، میری دو بیٹیاں رش میں سمندر کی طرف بھاگ رہی تھیں، انہیں پکڑنے کے لیے میں اور میری بیوی دوڑے۔ وریشہ ساحل پر ریت سے کھیل رہی تھی، واپس آئے تو دیکھا وریشہ موجود نہیں تھی۔

والد نے بتایا کہ وریشہ کو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر بہت ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملی۔ میرا دعویٰ ہے کہ نامعلوم شخص یا اشخاص نے میری بیٹی کو اغواء کیا ہے لہٰذا میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔

ایس ایچ او درخشاں راشد علی کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سی ویو پر شہریوں کی بڑی تعداد امڈ اآئی تھی اور تین روز کے دوران درجنوں بچے بچیاں لاپتا ہوئے تھے جنہیں پولیس نے تلاش کرکے انہیں ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا تاہم 3 سالہ وریشنہ نامی بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن اب تک بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں مزید 10 دن کی مہلت دے دی

Published

on



واشنگٹن:

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 دن کی مزید مہلت دے دی ہے، جس سے جنگ کے مستقبل پر بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دے کر امریکا کو ایک تحفہ دیا جس کے بعد یہ غیر معمولی رعایت سامنے آئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے علاقے بغدادی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر عرف یسو کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کے مطابق چار روز قبل بغدادی تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کانسٹیبل عبداللہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ ملزم نے اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبداللہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

 

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 84/2026 بجرم دفعہ 324 درج کر لیا گیا تھا جس کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی چوک کے قریب ملزم کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دوسری عید کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اس کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

Published

on



پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ریلوے پٹری کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتے دیکھا گیا، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز نبی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ملزمہ مسماۃ (ث) زوجہ یاسین سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔

پولیس حکام کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واقعے نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ نشے کے مکروہ دھندے نے اب خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending